بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ ایکتا شرما نے بیروزگاری سے تنگ آ کر کال سینٹر میں ملازمت کرلی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ایکتا شرما کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے بے روزگار ہیں۔

انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کی بہت کوششیں کی مگر کام نہ مل سکا، جس کے بعد انہوں نے ایک کال سینٹر میں ملازمت کرلی۔

ایکتا کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی کی حوالگی کا مقدمہ لڑ رہی ہوں اور مجھے کسی معجزے کا انتظار تھا۔ مگر اتنے سال تک بیروزگار رہنے کے بعد میں نے اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لینے اور شوبز سے ہٹ کر ملازمت کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کو اپنا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے اور اب کال سینٹر پر ملازمت کر رہی ہوں۔

More

Comments are closed on this story.