کامیڈی ڈرامہ عشق جلیبی کی اداکارہ مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اداکارہ کی شادی دسمبر میں فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ کے ساتھ طے ہے۔

اداکارہ مریم نور نے چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اسماعیل سے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی ہونے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے اس میں تاریخ نہیں بتائی تھی۔

تاہم آج اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ہلدی کی تقریب میں لی گئی تصاویر پوسٹ کردیں جنہیں مداحوں کی جاب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

گزشتہ رات ان کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی ۔

مریم نور نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں مریم نور اپنے دوست و احباب کے ساتھ گانا گاتے اور ڈھول بجاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اسماعیل بٹ کے ساتھ ان کی منگنی ہوگئی ہے۔

More

Comments are closed on this story.