ہر گھر میں پسی ہوئی لال مرچ ضرور ہوتی ہے، اس کی ایک قسم ”پیپریکا“ ہوتی ہے جس کے بہت سے مزیدار استعمال ہیں۔

لیکن تُف یہ کہ بہت سے انگریز نہیں جانتے یہ مرچی پاؤڈر دراصل بنتا کس چیز سے ہے۔

حال ہی میں معلوم ہوا کہ انگریزوں کی بڑی تعداد اس سے ناواقف ہے کہ مرچی پاؤڈر یا پیپریکا آتا کہاں سے ہے۔

زیادہ تر کو لگتا ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک الگ چیز ہے اور اس کا درخت بھی الگ ہے۔

اگر آپ بھی انہیں لوگوں میں شامل ہیں اور نہیں جانتے کہ پیپریکا پاؤڈر کہاں سے آتا ہے تو جان لیں کہ یہ بھی دراصل پسی ہوئی مرچوں سے بنا ہے، اور اس انکشاف نے لوگوں کو مکمل طور پر حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ٹویٹر صارف ”سم سم ماز“ نے بتایا کہ جب انہیں یہ پتا چلا تو وہ کتنی حیران تھیں۔

اس خبر کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے چین مذکورہ ٹویٹر صارف نے لکھا، ”یہ جاننا کہ پیپریکا صرف خشک اور پسی ہوئی سرخ مرچیں ہوتی ہیں، واقعی چونکا دینے والی تھا۔“

انہوں نے لکھا، ”نا جانے مجھے کیوں لگا کہ کہیں پیپریکا کا درخت ہوتا ہوگا۔“

اس ٹویٹ کے بعد دیگر کئی افراد ایسے سامنے آئے جو پہلی بار یہ جان کر حیران تھے۔

ایک صارف نے لکھا، ”میں قسم کھا کر کہہ سکتی تھی کہ پیپریکا الگ پودا ہوتا ہے۔“

ایک اور صارف نے لکھا، “میں اس دریافت پر حیران ہوں۔ اب تک میں سوچتا تھا کہ میں اپنے کھانے کو کچھ رنگ دینے کے لیے کوئی غیر ملکی مصالحہ استعمال کر رہا ہوں۔

پیپریکا لال مرچ، بیل پیپر، حلب یا میٹھی مرچ سے بن سکتی ہے۔

اسے پہلے خشک کیا جاتا ہے اور پھر اسے موسل یا مصالحہ گرائنڈر کا استعمال کرتے ہوئے پیسا جاتا ہے۔

More

Comments are closed on this story.