پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔

انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو اس مسئلے میں شامل نہ کریں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.