بھارتی اداکارہ حنا خان رمضان سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی اداکار حنا خان نےانسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ساتھ مکہ آئی ہیں۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ پہلا عمرہ مکمل ہوگیا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے ان کی دعائیں قبول ہونے کی بھی دعا کی۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران حنا نے سفر کی بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی۔

بعدازاں 2017 میں وہ رئیلیٹی شو بگ باس سے 11ویں سیزن میں دکھائی دیں، حنا بگ باس 11 کی رنر اپ رہی تھیں۔

More

Comments are closed on this story.