پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کا شمار پاکستان کی امیر ترین خواتین میں ہونے لگا۔

یہ دعویٰ فی الحال بھارتی میڈیا رپورٹس میں کیا جارہا ہے جس کی پاکستان میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سنگیتا کا شمار پاکستان کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سنگیتا کا اصل نام پروین رضوی ہے اور وہ مسلمان ہیں لیکن بھارتی رپورٹ میں انہیں ہندو قرار دیا گیا ہے۔

سنگیتا نے 1996 میں ریلیز ہوئی فلم ”کوہِ نور“ کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، جس میں انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے نکاح، مٹھی بھر چاول، یہ امن اور نام میرا بدنا’ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سنگیتا نے اداکاری سے زیادہ اپنی ہدایت کاری سے نام کمایا، 1976 سنگیتا کی زندگی میں ایک نیا موڑ لے کر آیا اور ایک ہی سال میں ان کی ہدایت کاری میں بنی تین فلمیں ریلیز ہوئیں۔

اب حال ہی میں ایک بھارتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سنگیتا سالانہ 39 کروڑ روپے کماتی ہیں جس کے باعث وہ پاکستان میں بھی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

سنگیتا آنجہانی بھارتی اداکارہ جیا خان کی خالہ ہیں جو 2013 میں خودکشی کر چکی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.