پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکاروہدایت کار یاسر حسین نے زندگی کی ایک اور بہار دیکھ لی، سالگرہ سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنی سالگرہ کی تقریب سے دلکش تصاویر اورویڈیوز شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں یاسر کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی دیگر شوبزسیلیبریٹیز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، سونیا حسین، صنم سعید، محب مرزا اور احد رضا میر سمیت شوبز کی کئی شخصیات موجود ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا پوسٹ میں اپنی ساتھ دوست اداکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کو یاسر حسین کا سادگی اپناتے ہوئے سالگرہ منانا خوب بھایا، اداکار کے پوسٹ میں صارفین نے اداکار کو خوب سراہا۔

یاسر حسین ایک مشہور شخصیت ہیں جو اپنی ورسٹائل صلاحیتوں اور دوٹوک بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایک مصنف، ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔

یاسر کئی ایوارڈز کی تقریبات کے میزبان رہ چکے ہیں اور کئی بار انہیں ان کے کھرے انداز کے باعث اتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

More

Comments are closed on this story.