پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔

عدالت نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے جرم میں یوٹیوبر یاسر شامی ملزم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ملزم یاسر شامی نے عدالت میں خود سرینڈر کردیا۔

جمعرات کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کیلئے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

اس دوران ملزم یاسر شامی نے خود کو سرنڈر کیا اور ضمانت کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرلتے ہوئے یاسر شامی کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے کیس میں پیش نہ ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔

کیس کی مرکزی ملزمہ دانیہ شاہ ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج ہے۔

More

Comments are closed on this story.