پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر رومیسا خان نے بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شریک ہونے کا انکشاف کرکے تہلکہ مچادیا۔

جہاں اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیت کے ساتھ ہالی وڈ ، بالی ووڈ اور سوشل میڈیا اسٹارز تقریب کا حصہ بن رہے ۔

ایسے میں ٹک ٹاکر و اداکارہ رومیسا خان کی پوسٹ بھی منظر عام پر آئی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔

شادی کے دوران مکیش امبانی کی بہو نشے میں تھیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

رومیسا خان نے خود کو مکیش امبانی کا مہمان متعارف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پر رومیسا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں معروف کلاتھنگ برانڈ ’ہنی وقار‘ کا حسین لہنگا چولی زیب تن کیا ہوا تھا ۔ اداکارہ نے دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’امبانی کی شادی پر‘

رومیسا خان کے اس کیپشن کو جہاں ٹک ٹاک اسٹارز سراہتے نظر آئے وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کیپشن پر مزہ مزہ کے تبصرے بھی کئے

ایک صارف نے رومیسا خان کی پوسٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں امبانی شادی میں شرکت کرنے کے لیے 6 سو کروڑ معاوضہ ملا ہے۔

اننت امبانی نے شاہ رخ اور رنویر سمیت مہمانوں کو کون سے اور کیا قیمتی تحائف دیے

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ، رومیسا کی تیاریاں بتارہی ہیں کہ وہ امبانی کی مہمان ہیں۔

اننت امبانی کی شادی میں سلمان اشوریہ ایک ساتھ؟

ایک اور صارف نے طنزیہ وار کرتے ہوئے سوال کیاکہ میں نے آپکو اس شادی میں نہیں دیکھا آپ کس نشست پر بیٹھی ہوئی تھیں؟

جبکہ ایک سارف نے لکھا کہ کہیں آپ غلط امبانی کی شادی میں تو نہیں چلی گئیں ؟

More

Comments are closed on this story.