معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے بالوں کی ’وگ‘ پہن لی

16 Jul 2024
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

معروف بھارتی اداکارہ حنا خان جہاں کینسر کے باعث توجہ سمیٹ رہی ہیں وہیں اب اداکارہ نے ’وگ‘ پہن لی ہے، اداکارہ میں گزشتہ ماہ اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

جبکہ اداکارہ کی جانب سے کیموتھیرپی سے قبل ہی اپنے بال منڈوا دیے گئے تھے، ساتھ ہی حنا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ میک اپ کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو میں کہنا تھا کہ کیمو سیشن کے بعد یہ میرا شوٹ ہے، جبکہ اداکارہ اس موقع پر گھبراہٹ کا شکار دکھائی دیں ساتھ ہی اداکارہ اپنے زخم کو بھی چھپاتی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہر کوئی محنت کرتا ہے، میں نے اپنے سر پر وگ لگا لی ہے، تھوڑا سا دکھ رہا ہے، مگر میں سنبھال لوں گبی۔ میں اپنے پہلے شوٹ کے لیے تیار ہوں، ہم لڑیں گے، شوٹنگ کریں گے اور جیتیں گے۔

پاکستانی مداحوں کا حنا خان کو کینسر کی تشخیص پر دعاؤں کا پیغام

ساتھ ہی اداکارہ کی جانب سے پوسٹ میں لکھنا تھا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد یہ میرا پہلا اسائنمنٹ ہے، تمام چیلنجز کا سامنا کر رہی ہوں، تو اب اپنے برے دنوں کو بریک لگاؤ۔ کوئی بات نہیں اگر اچھے دن کم ہیں، مگر انہیں اچھی طرح گزاریں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اچھے دنوں کی طرف دیکھ رہی ہوں کیونکہ میں جو کر رہی ہوں، اس سے مجھے پیار ہے۔ میں اپنے خوابوں میں زندہ رہتی ہوں، جب میں کام کر رہی ہوتی ہوں، اور یہی مجھے زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اس وقت ٹریٹمنٹ کے عمل سے گزر رہی ہوں، مگر ہر وقت اسپتال میں نہیں رہتی ہوں۔

ہمیں کینسر کے دوران بھی کام کرتے رہنے کو عام کرنا چاہیے، وہ بھی اس صورت میں جب آپ میں طاقت ہو۔

جبکہ ساتھ ہی کینسر کی بیماری میں مبتلا افراد کو پیغام دیتے ہوئے حنا نے کہا کہ ان تمام خوبصورت لوگوں کے لیے جو کہ کینسر کو شکست دینے میں لگے ہیں، یاد رکھیے، یہ آپ کی کہانی ہے، آپ کی زندگی ہے۔

آپ نے طے کرنا ہے کہ آپ اسے کیسے بنانا چاہتے ہیں، ہمت نہ ہاریں اور وہی کریں جو آپ کو پسند ہو۔

More

Comments are closed on this story.