بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اکثرو بیشتراپنی پوسٹ کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں لیکن اب ان کی ایک مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جو انہوں نے اپنی سہیلی اننیا برلا کی سالگرہ کی مناسبت سے کی۔

ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد کیسے رقم کما رہی ہیں، کتنے اثاثوں کی مالکن ہیں

ثانیہ مرزا کی پوسٹ میں شامل پہلی تصویر اننت امبانی کی شادی کی تقریب کے فوٹوشوٹ کی ہے جبکہ دیگر تصاویر اسنیپ چیٹ کے مختلف فلٹرز کےساتھ لی گئی ہیں۔

ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو دوست کے ہمراہ بچے کے جسم پر دونوں کی شکل دیکھی جاسکتی ہے جو پنجابی گانے پر رقص کر رہا ہے۔ جبکہ ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا اور اننیا برلا کو بڑے منہ اور دانتوں والا فلٹر لگا کر باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت، لباس وائرل

ایک اور ویڈیو میں ثانیہ مرزا اسنیپ چیٹ کا ایک اور مزاحیہ فلٹر لگائی نظر آئیں جس میں انکے چہرے پر سبز گوگلز دیکھ جاسکتے ہیں جبکہ انکا ہیئر اسٹائل بھی بے حد مزاحیہ ہے۔

ثانیہ مرزا کی بہن کس مشہور کھلاڑی کی بہو ہیں؟

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی پوسٹ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں

More

Comments are closed on this story.