صوبہ سندھ کے معروف لوک گلوکار سوڈھل فقیر انتقال کرگئے۔

‏وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نامور صوفی گائک سوڈھل فقیر لغاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سوڈھل فقیر لغاری نے صوفی بزگوں کی شاعری کو بہترین انداز میں پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک مرحوم سوڈھل فقیر لغاری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے معروف صوفی گلوکار سوڈھل فقیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوڈھل فقیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد رنجیدہ ہوں، وہ یَگانَۂ اور فقیرانہ مزاج کے گلوکار تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوڈھل فقیر کا انتقال سندھ کی دنیائے موسیقی کا بہت بڑا نقصان ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوڈھل فقیر مرحوم کی مغفرت اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا سوڈھل فقیر کے اہل خانہ سے دلھ و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوڈھل فقیر نے صوفی گائیکی میں اپنا الگ اور منفرد مقام بنایا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی بیماری میں محکمہ ثقافت کی جانب سے بھرپور تعاون ان کیساتھ رہا۔

More

Comments are closed on this story.