ہم اکثر بچ جانے والے کھانوں کو دوسرے دن استعمال کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیتے ہیں۔ لیکن اگر انہیں درست طریقے سے گرم نہ کیا جائے تو اس کا ذائقہ خراب ہو سکتا ہے اوربالآخرہمیں اسے ضائع کرنا پڑتا ہے۔

کھانا گرم کرتے وقت چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو اسے پہلے کی طرح تازہ اور ذائقہ دار پایا جا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ کھانا گرم کرتے وقت چند غلطیاں نہ دہرائیں ۔ تاکہ ذائقہ اور بچت دونوں سے لطف اندوز ہوں سکیں۔

کریلے کے کڑوے ذائقے میں صحت کا انمول خزانہ چھپا ہے

ابلے ہوئے آلو

آلووں کو اکثر اسنیکس یا پراٹھوں میں فلنگ کے لیے ابال کر میش کرلیاجاتا ہے۔ اگر یہ میش کیے ہوئے آلو بچ جائیں تو انہیں فریج میں محفوظ کر لینا چاہیے اور جب آپ انہیں دوبارہ استعمال کرناچاہیں تو فریج سے نکال کر ٹھنڈے آلووں میں تھوڑا سا مکھن شامل کردیں اس سے آلو کا ذائقہ بھی اچھا رہے گا اور یہ آسانی سے میش بھی ہوجا ئیں گے۔

چاومین یا پاسٹا کو دوبارہ گرم کرنے کا طریقہ

فریج میں محفوظ کیے ہوئے چاومین یا پاسٹا کاذ ائقہ اکثر بدل جاتا ہے ِآپ کو چاہیےکہ پاسٹا یا چاومین کو گرم کرتے ہوئے اس بات کاخیا ل رکھیں کہ وہ خشک نہ ہو جائیں۔ اس کے لیے آپ ان ڈشز کو تھوڑے سے مکھن کے ساتھ بھونیں اسی طرح چاومین پر تھوڑا سا پانی چھڑک کراسے ڈھک کر گرم کر لیں۔ اس طرح ان کا ذائقہ بھی بڑھے گا اور وہ سوکھے ہوئے بھی محسوس نہیں ہوں گے۔

بچے ہوئے چاول کو دوبارہ کیسے گرم کیا جائے

اگر چاول بچ جائیں تو اسے فریج میں رکھ دیں۔ لیکن اسے دوبارہ گرم کرنے کے لیے فورا چولہے پر نہ رکھ دیں۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ چاول بالکل خشک نہ ہوں اور تازہ ہو جائیں تو پھر چاول کو گرم کرنے کے لیے پانی کو ابال لیں اور ، چاولوں کو اسٹیل کی چھلنی میں ڈال کر اس ابلتے ہوئے پانی کو اس پر سے گذاریں ، پانی کی گرمی سے یہ چاول نرم ہوجائیں گے اور تازہ چاولوں جیسا مزہ دیں گے۔

سوپ کو دوبارہ گرم کرنے کا طریقہ

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ باسی سوپ میں گٹھلیاں بن جاتی ہیں اور وہ بہت گاڑھا بھی ہو جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ فریج میں رکھے ہوئے سوپ کو دوبارہ گرم کرنا چاہتی ہیں تو اسے گرم کرنے سے پہلے سوپ کے اندر ایک کپ گرم پانی ڈال دیں اور پھر اسے گرم کریں۔ اس طرح سوپ میں کوئی گانٹھ بھی نہیں بنے گی اور وہ گاڑھا بھی نہیں ہوگا۔

More

Comments are closed on this story.