بھارتی سیاستدان اوربالی وُڈ ایکٹر کنگنا رناوت،اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں اورانہیں اکثر ٹرولنگ کا نشانہ بھی بنا یا جاتا ہے ،لیکن وہ ان سب سے بے پرواہ ہیں۔
اب کنگنا رناوت نے نئی پوسٹ جاری کر دی ہے ، جس میں وہ بھارتی عوام کو امن کے دفاع کے لیےاٹھ کھڑے ہونے کا پیغام دے رہی ہیں ، دراصل انہوں نے یہ پیغام بنگلہ دیش کے موجودہ کشیدہ حالا ت کے تناظر میں دیا ہے، جہاں پرتشدد حالات میں کئی افراداپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکھر اور جیا بچن میں گرما گرمی
پوسٹ میں کنگنا رناوت اپنی قوم کو ہاتھ میں تلوار اٹھانے اور روز لڑائی کے لیے تیار ہونے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ، امن، ہوا یا سورج کی کرنوں کی طرح نہیں ، جسے آپ اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ اور آپ اسے مفت میں حاصل کرلیں گے۔ مہابھارت ہو یا رامائن، دنیا کی تمام بڑی جنگیں صرف امن کے لیے لڑی گئی ہیں۔
کنگنا آگے لکھتی ہیں کہ، اپنی تلواریں اٹھاو اور انہیں تیز کرو اور ہر روز تیاری کرو۔ کچھ نہیں تو کم ازکم ہم اپنا دفاع توکر لیں گے۔ دوسروں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کامطب یہ نہیں کہ آپ لڑائی لڑنے میں ناکام رہے ہیں، ایمان مٰیں یتھیار ڈالنا محبت ہے ، لیکن خوف میں ہتھیار ڈالنا بزدلی ہے۔ اسرائیل کی طرح اب ہم بھی انتہا پسندوں سے بھر چکے۔ ہمیں اپنی سرزمین اور لوگوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
Comments are closed on this story.