جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے کے ایک شخص نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوراگوائے کے ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے اپنی آنکھوں کے ڈیلے 19 ملی میٹر تک باہر نکال کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
انہوں نے یہ انوکھی صلاحیت بچپن میں دریافت کی اور وقت کے ساتھ اسے بہتر کیا۔ اب وہ اس منفرد ہنر سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر رہے ہیں۔
صرف ایک لفظ سے کسی کا بھی جھوٹ پکڑنے کا طریقہ جانئے
جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے سے تعلق رکھنے والے ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے اپنی آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اب وہ اٹلی کے شہر میلان میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کی صلاحیت تقریباً آٹھ یا نو سال کی عمر میں سیکھی تھی۔
تنہا جزیرے پر بنا پانی پیے 200 سال زندہ رہنے والی انوکھی بکریاں
لُنڈا کے کپڑے پہننے والا شخص خوفناک جلدی بیماری میں مبتلا
انہوں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وہ بچپن میں تھے۔ وہ اپنی آنکھوں کے گرد پٹھوں کے اوپری اور نچلے حصوں کو حرکت دے سکتے تھے۔ وقت کے ساتھ انہوں نے اس ہنر میں اتنی مہارت حاصل کی کہ وہ اپنی آنکھ کو ساکٹ سے مکمل طور پر باہر نکالنے کے قابل ہو گئے۔
ولیم کے ڈاکٹر نے ان کی آنکھوں کے باہر نکلنے کی پیمائش کی۔ اس پیمائش سے پتا چلا کہ ان کی آنکھیں 0.74 انچ یعنی 19 ملی میٹر تک باہر آ سکتی ہیں۔ یہ پیمائش مردوں کی کیٹیگری میں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھی۔