بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔

بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے اکاؤنٹ تک رسائی نہ ہونے پر شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو بوکھلاہٹ قرار دیا۔

عابدہ پروین سے قبل بھارتی حکومت راحت فتح علی خان سمیت عاطف اسلم، علی ظفر، آئمہ بیگ، ماہرہ خان، فرحان سعید،فواد کان اور ہانیہ عامر جیسے دیگر پاکستانی گلوکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر چکی ہے۔

’’جنگ سے لے کر بلاک تک، نقصان تمہارا ہی ہے،‘’ فرحان سعید کی بھارتیوں کو للکار

ان تمام اسٹارز کے علاوہ بھارت میں ماورہ حسین، عدنان صدیقی اور صبا قمر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں، صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ متعدد نیوز چینلز اور ڈراما چینلز کے یوٹیوب اور فیس بک اکاؤنٹس کو بھی بند کر رکھا ہے۔

ہانیہ عامر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک

علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر، فواد خان، ماہرہ خان، ماورہ حسین، عدنان صدیقی اور صبا قمر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام ااکاؤنٹس پر بھی بھارت میں پابندی عائد کردی تھی۔

بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں اور صحافیوں سمیت سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر رکھا ہے جب کہ متعدد نیوز چینلز اور ڈراما چینلز کے یوٹیوب اور فیس بک اکاؤنٹس کو بھی بند کردیا ہے۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی اداکاروں، گلوکاروں اور کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے۔

بھارتی حکومت نے مذکورہ حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے تھے، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کیا۔

پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ چکی ہے جب کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

More

Comments
1000 characters