امیتابھ بچن، جو بالی وڈ کے سب سے مقبول اداکار اور سوشل میڈیا پر ہمیشہ متحرک رہنے والے شخص ہیں، ان دنوں اپنی ایک عجیب و غریب خاموشی کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ ان کی ٹوئٹس ہمیشہ ’T‘ سے شروع ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ایک نمبر کا تسلسل بھی ہوتا ہے، جس سے ان کی پوسٹس کی شناخت ہوتی ہے۔ لیکن 22 اپریل 2025 کے بعد سے، ان کی ٹوئٹس میں ایک نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
امیتابھ بچن اب صرف نمبر اور ایک ڈیش لکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں، جیسے’-T 5361’ اور اس کے بعد کچھ نہیں آتا۔ یہ تبدیلی نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ سوشل میڈیا کے صارفین کے لیے بھی ایک معمہ بن گئی ہے۔
اس پراسرار خاموشی پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ امیتابھ بچن کا خاموش احتجاج یا افسوس کا اظہار ہو سکتا ہے، خاص طور پر 22 اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے کے پس منظر میں۔
ان کی یہ خاموشی ایک گہرا پیغام دے رہی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی سنگین معاملے پر اپنی رائے دینا چاہتے ہیں، لیکن الفاظ کے ذریعے نہیں۔ دوسری جانب، بعض مداحوں کا خیال ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر کسی نئی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے، یا شاید وہ خود کو ایک ڈیجیٹل ڈیٹوکس دینے کی کوشش کر رہے ہوں، تاکہ اپنی پرانی نوعیت کی ٹوئٹس اور پوسٹس سے کچھ وقت دور رہیں۔
امیتابھ بچن کی سالانہ کمائی اور مجموعی مالیت کتنی؟
اس دوران، ان کے مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور مختلف سوالات کیے ہیں، جیسے ’کیا کچھ بولنے لائق بچا ہی نہیں؟‘ اور ’کیا ہوا سر؟‘ کچھ نے یہ بھی سوچا کہ کیا یہ امیتابھ بچن کا کوئی نیا منصوبہ یا پروموشن ہو سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل انہوں نے اپنی فالوورز کی تعداد پر شکوہ کیا تھا کہ وہ 49 ملین سے آگے نہیں بڑھ رہی، اور اس پر مداحوں کی طرف سے مزاحیہ تجاویز بھی آئیں، جیسے ریکھا کے ساتھ سیلفی پوسٹ کرنا یا ریلز بنانا۔
جب امیتابھ بچن کو ڈاکٹروں نے طبی طور پر مردہ قرار دیا
یہ معمہ اب تک تو حل نہ ہوا لیکن ایک اہم بات یہ ہے کہ پیشہ ورانہ طور پر، وہ جلد ہی اپنے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے ہیں، مگر ان کی سوشل میڈیا خاموشی نے سب کو حیران کن سوالات میں مبتلا کر دیا ہے۔