عالمی شہرت یافتہ آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے و اداکار بابل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے زارو قطار روتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابل خان بالی ووڈ میں اجنبیت اور ناروا سلوک پر شدید جذباتی انداز میں گفتگو کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں بابل واضح طور پر رنجیدہ اور آنکھوں میں آنسو لیے ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ بالی وُڈ بہت برباد جگہ ہے، بولی وُڈ بہت بہت بدتمیز ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں بابل خان نے کئی مشہور شخصیات کے نام بھی لیے، جن میں شانایا کپور، اننیا پانڈے، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راغو جُیال، آدرش گوراو اور حتیٰ کہ گلوکار ارجیت سنگھ کا نام بھی شامل تھا۔

عرفان خان بیٹے سے کیوں ناراض تھے؟ بابل خان کا جذباتی انکشاف

بابل کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ… آپ لوگ جان لیں کہ شانایا کپور، اننیا پانڈے، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راغو جُیال، آدرش گوراو اور حتیٰ کہ… اریجیت سنگھ؟ اور بہت سے نام ہیں۔ بولی وُڈ بہت خراب ہے۔ بولی وُڈ بہت، بہت بدتمیز ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے Reddit پر شیئر کی گئی، جس اکاؤنٹ نے اسے اپلوڈ کیا اس کا دعویٰ ہے کہ یہ کلپ اصل میں انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا لیکن پھر فورا ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ تاہم اس ویڈیو کی اصل ہونے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا: یا خدا! یہ واقعی افسوسناک ہے۔ وہ بہت کچھ جھیل رہا ہے۔“

”گھر میں مجھے کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، میں مذاق بن چکا ہوں“ شاہ رخ خان

ایک اور صارف نے لکھا کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوا ہے۔ وہ نوجوان ہے اور باپ کے بغیر سخت مقاملے والی جگہ پر اکیلا کھڑا ہے۔ اُمید ہے کہ اسے مدد ملے گی اور وہ اس واقعے کو ایک وقتی جذباتی لمحہ سمجھ کر خود کو سنبھالے گا اور مزید مضبوط بن کر واپس آئے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی بابل نے اپنے والد عرفان خان کی پانچویں برسی پر انہیں یاد کیا تھا۔ عرفان خان نے مارچ 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں نیورو اینڈوکرائن کینسر لاحق ہو گیا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں ایک سال تک علاج کروایا اور فروری 2019 میں واپس بھارت آئے۔ بعد ازاں، کینسر سے متعلقہ ایک کولون انفیکشن کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں وہ 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بابل کی حالیہ ویڈیو نہ صرف بولی وُڈ انڈسٹری میں نئے اداکاروں کے لیے مشکلات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ذہنی صحت کے حوالے سے بھی ایک سنجیدہ سوال کھڑا کرتی ہے۔ مداح اور سوشل میڈیا صارفین بابل کے لیے ہمدردی بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters