معروف یوٹیوبر اور اداکارہ سحر حیات ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی ذاتی زندگی ہے، جو مداحوں کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

ان کے حالیہ وی لاگ اور انسٹاگرام پوسٹس نے ان کے شوہر سمیع رشید سے ممکنہ علیحدگی کی چہ مگوئیوں کو دوبارہ جنم دے دیا ہے۔

ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے

سحر حیات نے طویل وقفے کے بعد ایک وی لاگ جاری کیا جس میں وہ تنہا نظر آئیں۔ ویڈیو میں انہوں نے اپنی بیٹی اور ذاتی زندگی پر گفتگو کی، جبکہ شوہر کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ سحر نے اس وی لاگ کو اپنا ”کم بیک“ اور ”ایک نئی شروعات“ قرار دیتے ہوئے کہا،

”پہلے بھی سب کچھ میں ہی سنبھال رہی تھی، لیکن اب مکمل طور پر وی لاگنگ پر توجہ دوں گی، کیونکہ اب ہر ذمہ داری مجھے خود ہی اٹھانی ہے، خاص طور پر اپنی بیٹی کی۔“

میری زندگی میں کوئی مرد دوست نہیں، رومیسہ خان نےصرف لڑکیوں سے دوستی پر لب کشائی کر دی

سحر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں نہایت جذباتی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ویڈیوز صرف فالوورز یا دباؤ میں آ کر نہیں بلکہ اپنی اصل شخصیت کی تلاش کے لیے بنائیں گی۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے معاشرتی حقیقتوں پر بات کرتے ہوئے کہا،

”عورت مرد کا پیسہ نہیں، عزت چاہتی ہے۔ اب تو اکثر مرد خواتین کی کمائی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔“

ان جملوں کو سوشل میڈیا صارفین نے سحر کے ازدواجی رشتے میں دراڑ کا اشارہ قرار دیا۔

چند ہفتے قبل سحر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر سمیع رشید کے ساتھ تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک معنی خیز اسٹوری نے توجہ کھینچ لی، جس میں لکھا تھا،

”جب تک خاموشی اختیار کرو، سب اچھے بنتے ہیں، لیکن سچ بولتے ہی اصلیت سامنے آ جاتی ہے۔“

اس سے قبل بھی سحر نے تنقیدی انداز میں کہا تھا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر خود کو مظلوم ظاہر کر کے ”وکٹم کارڈ“ کھیل رہے ہیں، اور اگر یہ سب بند نہ ہوا تو وہ تمام سچائیاں ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائیں گی۔

مداح اب شدت سے اس بات کے منتظر ہیں کہ آیا سحر یا سمیع اس حوالے سے کوئی واضح مؤقف اپنائیں گے یا نہیں۔

ان دونوں کی شادی جولائی 2023 میں ہوئی تھی اور رمضان المبارک 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا اعلان جوش و خروش سے سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔

مگر اب، حالات اور الفاظ کا بدلتا انداز یہ ظاہر کر رہا ہے کہ شاید ان کے رشتے میں فاصلے آ چکے ہیں اور سحر کی ”نئی شروعات“ کا مطلب واقعی کچھ ختم ہونے کے بعد کا آغاز ہے۔

More

Comments
1000 characters