گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد بھارتی سلیبریٹیز کی ایک بڑی تعداد نے نہ صرف اس حملے کو جسٹیفائی کیا بلکہ جنگی بیانیے کو ہوا دی۔ مگر ان سب کے بیچ بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی حکومت کے جنگ پسندانہ رویے کی کھل کر مذمت کی۔
بھارتی فلموں پر پابندی عائد: جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا بند
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں امینہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
”مجھے افسوس ہے کہ میرے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا۔ ابھی بہت سے سوالات کے جواب باقی ہیں اور معیشت اپنی بدترین حالت میں ہے۔ جنگ کبھی امن نہیں لاتی اور میں کسی بھی قسم کے قتل کی حمایت نہیں کرتی۔“
نادیہ خان جاوید اختر کا استقبال جوتوں سے کرنے کے لیے تیار
انہوں نے یہ بھی کہا،
”جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلگام حملے کا بدلہ لے لیا گیا ہے، وہ گمراہی میں ہیں۔ یہ ایک جنگ ہے جس میں صرف عام شہریوں کا نقصان ہوگا۔“
امینہ کے اس بیان پر بھارتی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے خلاف طوفان برپا ہوگیا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کے خلاف مہم شروع ہوگئی اور انہیں ”غدار“ تک کہا جانے لگا۔
بھارتی صارفین نے ان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تنقید کے بعد دباو میں آکرامینہ نے فورا یوٹرن لے لیااور اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دی کہ،
”اب میرے علم میں آیا ہے کہ مرنے والوں میں کوئی عام شہری شامل نہیں تھا، اس لیے میں اپنی گزشتہ اسٹوری ہٹا رہی ہوں۔ اگر کسی کو میری بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔“
امینہ نظام ملیالم فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 2020 میں فلم گینگز آف 18 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
دیگر مشہور فلموں میں انجام پاتھیرا (ماریا)، ترکش تھرکام (نزرت) اور پتا پاکال (پریا) شامل ہیں۔
انہوں نے ریئلٹی شو نائیکا نائیکن سے بھی شہرت حاصل کی، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کا مواد خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔