پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا کوئی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔

حبا بخاری نماز پڑھ کر کیا دعا مانگتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ٹوئٹر پر موجود نہیں ہیں اور ان کے نام سے چلنے والا اکاؤنٹ جعلی ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کو فوراً رپورٹ کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

حبا بخاری نے ماں بننے کیلئے شہزاد حکیم لوہاپاڑ سے علاج کروایا؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے نام سے کسی بھی سماجی یا سیاسی معاملے پر کیے جانے والے بیانات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے جب تک کہ وہ خود اپنے آفیشل پلیٹ فارمز پر کوئی بات نہ کریں۔ حبا بخاری کی اس وضاحت کے بعد مداحوں میں پائی جانے والی غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔

More

Comments are closed on this story.