امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے ایک قصبے میں 2 انچ سے زائد اونچی ہیلز پہننے پر اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے سنٹرل کوسٹ پر واقع ”کارمیل بائی دی سی“ (Carmel-by-the-Sea) نامی ایک خوبصورت گاؤں موجود ہے جس کی دلکشی دیکھنے لائق ہے۔ یہاں کے خوبصورت گھر، سمندر کے مناظر اور سڑکوں پر روشنیاں اور گھروں کے نمبروں کا نہ ہونا اسے ایک خوابوں کی طرح جگہ بناتا ہے۔

تاہم اس گاؤں میں ایک عجیب و غریب قانون چلتا ہے وہ یہ کہ وہاں 2 انچ سے اونچی ہیلز پہننا بغیر پرمٹ کے غیر قانونی ہے۔

آسٹریلیا کا ایک قصبہ جہاں منہ مانگی تنخواہ پر بھی کوئی ڈاکٹر جانے کو تیار نہیں، وجہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا و لاگر زوری موری، جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے مشہور ہیں نے اپنے فالوورز کو اس منفرد قانون سے آگاہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلی فورنیا کے اس قصبے میں اونچی ہیلز پہننا غیر قانونی ہے؟ کیپشن میں انہوں نے حیرانی والی ایموجی بھی شامل کی۔

اس قانون کے پیچھے ایک وجہ شامل ہے۔ کارمیل کی ناہموار سڑکیں خاص طور پر اسٹیلٹو جوتوں میں پھسلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس خطرے سے بچنے کے لیے شہر نے یہ قانون نافذ کیا ہے کہ جو بھی شخص دو انچ سے بلند ہیلز پہنے گا، اسے سٹی ہال سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

عمان کا قدیم قصبہ، جہاں جنات چلتے پھرتے لوگوں سے بات کرتے ہیں

تاہم سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹر زوری نے اپنے فالوورز کو تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اتنا سخت نہیں جتنا لگتا ہے۔

زوری نے ویوئرز کو گاؤں کی پتھریلی گلیوں اور دلکش گزرگاہوں کا سفر کرایا، اور بتایا کہ یہ پرمٹ محض ایک رسمی عمل نہیں ہے، دراصل یہاں کی سڑکیں واقعی اونچی ہیلز پہننے کی لائق نہیں۔

More

Comments
1000 characters