سائنسدانوں کی جانب سے بلیوں سے بات کرنے کی سادہ سی تکنیک بتائی گئی ہے، جو آپ کی بلی کے ساتھ تعلق کو بالکل تبدیل کر سکتی ہے۔

2020 میں سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، آپ کا اپنی بلی کے ساتھ بہتر تعلق قائم کرنا بہت آسان ہے، اور اس کا راز آپ کی مسکراہٹ میں چھپا ہے، مگر یہ مسکراہٹ انسانوں کی طرح نہیں، بلکہ بلیوں کے قدرتی انداز میں ہونی چاہیے۔

بلیوں کی مسکراہٹ کا راز

تحقیق کے مطابق بلیوں کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کے لیے انسانوں کو ایسا عمل کرنا چاہیے جو بلیاں اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہیں۔ انسانوں کو بلی کی مسکراہٹ کی نقل کرنی چاہیے، جس کا مطلب ہے کہ آنکھوں کو سکوڑنا اور آہستہ آہستہ پلکیں جھپکانا۔

’میاؤں‘ کے کیا مطلب ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بلّی کی زبان سیکھ لی

یہ حرکت بلیوں کے لیے اعتماد کا اشارہ ہوتی ہے، اور اس سے آپ کی بلی کے ساتھ تعلق بہتر ہو سکتا ہے۔ اس حرکت کو بلیوں کے ساتھ آپ کے رشتہ میں محبت اور احترام کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق:

اس تحقیق کو سمجھنے کے لیے محققین نے دو تجربات کیے۔

پہلے تجربے میں، 14 مختلف گھروں سے 21 بلیوں کو مشاہدہ کیا گیا۔ جب بلی پرسکون اور اپنے ماحول میں سیٹ ہو گئی، تو مالک کو بلی کے سامنے آہستہ آہستہ پلکیں جھپکانے کا کہا گیا۔ اس دوران، بلی اور مالک کے چہروں کو ریکارڈ کیا گیا، اور ان ویڈیوز کا موازنہ ان ویڈیوز سے کیا گیا جن میں بلیاں قدرتی طور پر آہستہ پلکیں جھپکتی تھیں بغیر کسی انسان کے تعامل کے۔

بلی نے ساڑھے 8 فٹ چھلانگ لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا

دوسرے تجربے میں، 8 گھروں سے 24 بلیوں کو مشاہدہ کیا گیا، اور اس بار مالک کے بجائے، محققین نے، جنہوں نے بلیوں سے کبھی ملاقات نہیں کی تھی، آہستہ پلکیں جھپکائیں۔

نتیجہ:

اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ جب لوگ بلیوں کے سامنے آہستہ پلکیں جھپکاتے ہیں، چاہے بلی نے انہیں دیکھا ہی کیوں نہ ہو، تو بلیوں کی طرف سے مثبت اور دوستانہ ردعمل کا اظہار کیا گیا اور ان کی طرف متوجہ ہو کر ان کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔

More

Comments
1000 characters