اگر آپ روزانہ کی دال، سبزی یا عام سالن سے اُکتا چکے ہیں تو آپ کے لیے ایک نیا اور ذائقہ دار حل حاضر ہے مکھانہ کری! غذائیت سے بھرپور اور آسانی سے تیار ہونے والی یہ خاص ڈش چپاتی اور چاول دونوں کے ساتھ خوب جچتی ہے۔

مکھانے، جنہیں لوتس سیڈ یا فاکس نٹس بھی کہا جاتا ہے، کیلشیم، آئرن، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ عام طور پر انہیں ہلکا سا بھون کر اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے، مگر اس منفرد ترکیب میں انہیں خوش ذائقہ کری کی شکل دی گئی ہے جو یقیناً سب کو پسند آئے گی۔

گرمیوں میں تروتازہ اور چمکدار جلد کے لئے انناس کا شربت

مکھانہ کری کو مزید گاڑھا اور کریمی بنانے کے لیے اس میں بھنے ہوئے کاجو شامل کیے جاتے ہیں، جو ذائقے میں نرمی اور خوشبو میں خوشگوار اضافہ کرتے ہیں۔ اس ترکیب میں استعمال ہونے والے اجزاء زیادہ نہیں اور تقریباً ہر گھر میں دستیاب ہوتے ہیں۔

اجزاء

1 کپ مکھانے

8 کاجو

2 ٹماٹر

1 پیاز

4 جوئے لہسن

1 انچ ادرک

½ چائے کا چمچ ہلدی

1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر

½ چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر

نمک حسب ذائقہ

½ چائے کا چمچ زیرہ

2 کھانے کے چمچ فریش کریم

2 کھانے کے چمچ ہرا دھنیا (کٹا ہوا)

4 کھانے کے چمچ تیل

گرین ٹی میں شامل کئے جانے والے 7 مصالحے جو آپ کو گہری نیند سلا سکتے ہیں

ترکیب

1 کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور مکھانے شامل کرکے ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ وہ کرسپی ہو جائیں۔ الگ رکھ دیں۔

ایک اور چمچ تیل میں کاجو کو سنہری ہونے تک فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں۔

بلینڈر میں ٹماٹر، ادرک، لہسن اور فرائی شدہ کاجو شامل کر کے نرم پیسٹ تیار کریں۔

2 کھانے کے چمچ تیل میں زیرہ ڈال کر چٹخنے دیں، پھر کٹی ہوئی پیاز شامل کر کے ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔

پیاز میں ٹماٹر-کاجو کا پیسٹ شامل کریں، ساتھ میں نمک، ہلدی، لال مرچ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھک کر 6 سے 8 منٹ پکائیں، پھر ایک کپ پانی شامل کر کے اُبال آنے دیں۔

اب اس میں بھنے ہوئے مکھانے اور فریش کریم شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور 4 سے 5 منٹ پکنے دیں۔

اوپر سے ہرا دھنیا چھڑکیں اور گرم گرم چپاتی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

More

Comments
1000 characters