مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے معروف ارب پتی بل گیٹس نے آئندہ 20 سالوں کے لیے اپنی زندگی کا نیا منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ”امیر ہو کر مرنا نہیں چاہتے“۔

ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے اعلان کیا کہ وہ اپنی زیادہ تر دولت گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے لیے عطیہ کر دیں گے۔

شہزادی ’کیٹ‘ کے پسندیدہ جھمکے پانے کا سنہری موقع

اپنے بلاگ میں بل گیٹس نے لکھا کہ وہ اگلے 20 سال میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے عطیہ کر دیں گے۔ اس وقت بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 108 ارب ڈالر ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن، جو سال 2000 میں قائم کی گئی، اپنی 25ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ یہ ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر مختلف انسانی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرے گا اور 31 دسمبر 2045 کو اسے بند کر دیا جائے گا۔

’طلاق کے بعد کمزور نہیں، مضبوط بن گئی ہوں‘، جنیفر لوپیز

اگلے 20 سال کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن دنیا کو بہتر بنانے کے لیے تین بڑے مسائل پر کام کرے گی۔

ماں اور بچوں کی صحت

بل گیٹس نے بتایا کہ 1990 سے 2019 کے درمیان 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات 12 ملین سے کم ہو کر 5 ملین تک آگئی ہیں۔

اب فاؤنڈیشن کا مقصد یہ ہے کہ بچوں اور ماؤں کی خوراک بہتر بنائی جائے، ویکسینز اور دوائیں پہنچائی جائیں تاکہ شرح اموات مزید کم ہو۔

خطرناک بیماریوں کا خاتمہ

بل گیٹس چاہتے ہیں کہ فاؤنڈیشن کے ختم ہونے سے پہلے خسرہ، ملیریا اور ٹی بی جیسی بیماریاں دنیا سے ختم ہو جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے اگر ان بیماریوں کے علاج کو سستا اور عام لوگوں کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے۔

غربت کا خاتمہ

بل گیٹس نے ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیرونِ ملک امداد کے بجٹ میں کٹوتی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی ملک غریبوں کے لیے کچھ کرے یا نہ کرے، گیٹس فاؤنڈیشن اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔

بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں معروف صنعتکار اینڈریو کارنیگی کا بھی حوالہ دیا،

”جو شخص دولت مند ہو کر مرتا ہے، وہ شرمندہ ہو کر مرتا ہے“

بل گیٹس نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ اُن کے مرنے کے بعد کہیں کہ ”وہ امیر مرا“۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی دولت انسانوں کی بھلائی کے لیے استعمال ہو۔

بل گیٹس نے کہا، ”میں نے حالیہ دنوں میں اس قول پر بہت سوچا ہے۔ لوگ میری موت کے بعد میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ’وہ امیر مرے‘ یہ ایک بات نہ ہو۔“ اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے وہ اپنی دولت کو معاشرے کے لیے واپس دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ”میرے لیے بہت سے فوری مسائل حل کرنا ضروری ہیں، ایسے وقت میں میں ان وسائل کو اپنے پاس رکھنے کا کوئی جواز نہیں سمجھتا جو لوگوں کی مدد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔“

More

Comments
1000 characters