پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار، اداکار اور میوزک پروڈیوسر آذان سمیع خان نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ زیبا بختیار کو دل سے خراج تحسین پیش کیا۔

آذان سمیع خان، جو اپنی والدہ کے ساتھ گہرے جذباتی رشتہ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اس موقع پر اپنی بچپن کی پیاری تصاویر شیئر کیں اور لکھا: ”ماں، تم مجھ سے جتنی محبت سمجھتی ہو، میں تم سے اس سے کہیں زیادہ محبت کرتا ہوں۔“

ہیپی مدرزڈے 2025: تاریخ، اہمیت اور کیسے منایا جاتا ہے

آذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ ان کی محبت صرف اپنی ماں تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ ان تمام ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے تین روزہ جنگ کے دوران شہید ہوئے، خواہ وہ فوجی ہوں یا شہری۔

آذان نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ”آج میں ان بہادر ماؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لاڈلوں کو وطن کی خاطر قربان کر دیا۔ آپ کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔“

سمندری دنیا کی 5 حیرت انگیز ’مائیں‘

آذان سمیع خان نے اپنی زندگی میں ایک حساس بیٹے کے طور پر دونوں والدین کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ رکھا ہے، اور وہ اپنی مضبوط اور خوددار والدہ کو اپنا ہیرو مانتے ہیں۔

یاد رہے کہ آذان سمیع خان اپنے والدین کی علیحدگی کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہیں، اور ان کا ہمیشہ سے یہ اعتراف رہا ہے کہ ان کی والدہ نے ان کے لیے ہمیشہ محبت اور حمایت فراہم کی۔

More

Comments
1000 characters