اگر آپ بھی اپنے کچن میں کارن فلور اور کارن اسٹارچ کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ دونوں اجزاء کھانا پکانے میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا درست استعمال ہی آپ کے پکوان کو مثالی بنا سکتا ہے۔

چاہے بات بیکنگ کی ہو یا گریوی گاڑھی کرنے کی، ان دونوں اشیاء کے درمیان فرق جاننا ضروری ہے تاکہ آپ اپنی ریسیپی میں بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔

انگور کے بیج کا تیل: کیا چمکدار اور مضبوط بالوں کا راز ہے؟

کارن فلور کیا ہے؟

کارن فلور مکئی کے دانوں کو پیس کر تیار کیا جاتا ہے اور اسے مختلف قسم کے کھانوں، خاص طور پر بیکنگ میں، استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سے نہ صرف کھانوں میں گاڑھا پن آتا ہے بلکہ ایک خاص ذائقہ اور مہک بھی شامل ہوتی ہے۔ ”مکئی کی روٹی“ یا ”کارن پکوڑے“ جیسے پکوان اس کا بہترین استعمال ہیں۔

خشکی کے علاج کے لیے دہی کا استعمال موثر، لیکن کیا یہ مستقل حل ہے؟

کارن اسٹارچ کیا ہے؟

کارن اسٹارچ ایک نہایت باریک سفید پاؤڈر ہوتا ہے جو مکئی کے دانوں کے نشاستے سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی استعمال کھانوں کو گاڑھا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

فروٹ کسٹرڈ، پڈنگز اور انڈو چائنیز ڈشز جیسے منچورین یا چلی پینیر کی گریوی میں یہ عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔

روایتی سالن سے بور ہو گئے ہیں؟ آزمائیں مزیدار اور صحت بخش ’مکھانہ کری‘

کارن فلور اور کارن اسٹارچ میں 4 اہم فرق

رنگ

کارن فلور کا رنگ ہلکا پیلا ہوتا ہے جبکہ کارن اسٹارچ خالص سفید ہوتا ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھیں تو فرق واضح ہو جاتا ہے۔

بناوٹ

کارن فلور کی ساخت گندم کے آٹے جیسی ہوتی ہے، جب کہ کارن اسٹارچ نہایت باریک اور ہلکی سی پاؤڈر نما ساخت رکھتا ہے، جو بیکنگ پاؤڈر سے مشابہ ہے۔

ذائقہ

کارن فلور میں قدرتی مکئی جیسا ذائقہ ہوتا ہے جو تھوڑا سا مٹیالا اور ہلکا میٹھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ کارن اسٹارچ بالکل بے ذائقہ ہوتا ہے۔

استعمال

کارن فلور کو عام طور پر کیک، بریڈ اور روٹی جیسے بیکڈ آئٹمز میں استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ کارن اسٹارچ کو سوسز، سوپ اور میٹھے پکوانوں میں گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اب جب کہ آپ کو کارن فلور اور کارن اسٹارچ کے درمیان بنیادی فرق معلوم ہو گیا ہے، تو آپ اپنی ریسیپی میں دونوں کا استعمال زیادہ سمجھداری سے کر سکیں گی اور کھانے کے ذائقے میں نمایاں بہتری لا سکیں گی۔

More

Comments
1000 characters