پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور پسندیدہ جوڑی، مایا علی اور بلال اشرف، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
حال ہی میں دونوں نے نئے ایمبرائیڈڈ پرِیمیم لان کلیکشن کے لیے ایک خوبصورت فوٹو شوٹ میں شرکت کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں
فوٹو شوٹ میں دونوں ستارے نہایت دلکش اور جاذبِ نظر انداز میں نظر آئے۔ ان کی کیمسٹری کو دیکھ کر مداحوں نے خوب محبت کا اظہار کیا اور ان کی جوڑی کو ”پرفیکٹ وائب“ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ”بس اب شادی کرلیں، اتنے خوبصورت لگ رہے ہیں ایک ساتھ!“ جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ”ان جیسا پارٹنر ہر کسی کو ملے۔“
نادیہ حسین کے بدلے ہوئے روپ پر عوامی تنقید، مصنوعی خوبصورتی پر شدید ٹرولنگ
ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا، ”ان دونوں کو ایک فریم میں دیکھنا دل کو سکون دیتا ہے۔“
مایا علی اور بلال اشرف کی دوستی کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اگرچہ دونوں فنکاروں نے اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر کچھ نہیں کہا، مگر اکثر تقریبات، ایونٹس اور نجی محفلوں میں ایک ساتھ نظر آنا ان کے تعلق کو لے کر قیاس آرائیوں کو جنم دیتا رہا ہے۔
ماورا حسین کا ہرش وردھن رانے کوکرارا جواب
چند روز قبل، دونوں کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔ شوبز انڈسٹری کے قریبی ذرائع بھی مانتے ہیں کہ دونوں کے درمیان ایک خاص بانڈ موجود ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا مایا علی اور بلال اشرف اس خوبصورت دوستی کو شادی کے بندھن میں بدلنے کا اعلان کرتے ہیں یا نہیں۔ ویسے مداحوں کو امید ہے کہ جلد ہی یہ جوڑی حقیقی زندگی کی بھی اسٹار بنے گی۔