کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ چار روزہ کشیدگی کے بعد جب پاکستان نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، تو ملک بھر میں ”یومِ تشکر“ کے طور پر جشن منایا گیا۔

اس موقع پر معروف اداکار بھروز سبزواری اور جاوید شیخ نے نجی چینل کے ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور فنکاروں کے جذبات قوم کے سامنے رکھے۔

معرکہ حق کی گونج، ابرار الحق نے بھارت کی شکست پر نیا ترانہ جاری کردیا

”ہماری افواج نے فخر سے سر بلند کر دیا“ بھروز سبزواری بھروز سبزواری نے گفتگو کا آغاز انتہائی جذباتی انداز میں کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا، ”ہماری افواج نے دل خوش کر دیا۔ بھارت والے، چاہے ان کے اداکار ہوں یا فوج، سب نے حقیقت سے نظریں چُرا کر بالی ووڈ کی خیالی دنیا میں پناہ لے رکھی ہے۔ لیکن ہماری افواج نے انہیں بتا دیا کہ اصلیت کیا ہوتی ہے۔“

بنیان مرصوص پر فلم بنائی جائے گی؟ پاکستانی ہدایتکار کا عندیہ

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کو اس کے تکبر کا انجام دکھایا اور یہ سبق سکھایا کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے۔

جاوید شیخ، جنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے والا سب سے کامیاب پاکستانی اداکار سمجھا جاتا ہے، نے کہا کہ یہ موقع پاکستان کے لیے یکجہتی کا باعث بنا۔

بولی وڈ فلموں کے کور سے پاکستانی اداکاراؤں کی تصاویر غائب، ماورا اور ماہرہ نشانے پر

انہوں نے کہا ”بھارت نے ہمیں کمزور سمجھا اور سوچا کہ وہ بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضہ کر لے گا، لیکن ہماری جوابی کارروائی نے انہیں حقیقت سے روشناس کرا دیا۔“

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حب الوطنی کے جذبے کو تقویت ملی، اور ہمارے قومی نغمے بھی ایک نئی روح کے ساتھ گونجنے لگے۔

گفتگو کے دوران جاوید شیخ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس جنگ نے دنیائے اسلام میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، ”جب بھارت کو اسرائیلی ٹیکنالوجی کی مدد حاصل تھی، تو دنیا بھر کے مسلمانوں نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔ پوری امتِ مسلمہ نے فخر محسوس کیا جب پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایسے ممالک جو پاکستان کی صلاحیت پر شک کرتے تھے، اب کھلے عام تعریف کر رہے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.