بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے، جسے ماہرین پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایک انتقامی اقدام قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، زی میوزک کے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں کی تفصیلات اور ٹائٹل سے عاطف اسلم کا نام مکمل طور پر غائب کردیا گیا ہے، تاہم انکی آواز، ان کے گانے جوں کے توں موجود ہیں۔
عاطف اسلم نے نئےگلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے باوجود، بھارتی حلقوں میں شکست کا ردعمل مختلف انتقامی رویوں کی صورت میں دیکھا جا رہا ہے۔
نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا ”ساہنوں اک پل چین نہ آوے“ عاطف اسلم کی آواز میں وائرل
یاد رہے کہ بھارت میں ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں پر مختلف پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی بندش کے بعد اب میوزک کمپنیوں نے فلمی البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام اور تصاویر ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس پر فنی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔