اٹلی کی یونیورسٹی آف ایسٹرن پیڈمونٹ کے سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز تحقیق کی ہے جس کے مطابق ایک خاص قسم کے چاکلیٹ بسکٹ وزن کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ان بسکٹ میں ایک خاص تلخ مرکب شامل کیا گیا ہے جو بھوک کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ مرکب ایک عام پودے ’وارم ووڈ‘ سے حاصل کیا گیا ہے، جو کئی تحقیقات میں بھوک مٹانے یا کم کرنے کے لیے فائدہ مند پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بسکٹ میں کوکا سے بنی ڈارک چاکلیٹ بھی شامل کی گئی ہے، جو پہلے ہی بھوک اور مٹھاس کی طلب کم کرنے میں مؤثر مانی جاتی ہے۔

شام کی چائے کے ساتھ منٹوں میں صحت بخش ’بنانا کیک‘ بنائیں

ابتدائی تجربے میں 11 افراد نے یہ بسکٹ کھائے اور بتایا کہ انہیں کھانے سے پہلے بھوک کم محسوس ہوئی، اور ان کے جسم میں بھوک پر قابو پانے والے ہارمونز کی سطح بڑھ گئی۔

ڈاکٹر فلاویا جوکہ اس پروجیکٹ پر تحقیق کررہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ بسکٹ نہ صرف ذائقے میں اچھے تھے بلکہ وزن کم کرنے والی ادویات کی طرح کا اثر بھی دکھاتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ یہ مرکب GLP-1 ہارمون پر اثر انداز ہوتا ہو، جو بھوک کم کرتا ہے، لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بسکٹ چائے آپ کے لئے کیوں نقصان دہ ہے؟

محققین اب اس بسکٹ کو موٹے افراد پر آزمانے کے لیے بڑے پیمانے پر تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم، کچھ ماہرین اس تحقیق سے مکمل متفق نہیں۔ غذائی ماہر ڈاکٹر کیری ریکسن کا کہنا ہے کہ صرف 11 افراد پر تحقیق سے کوئی بڑا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق بھوک کم کرنے کے لیے فائبر اور پروٹین والی غذائیں زیادہ فائدہ مند ہیں۔

بسکٹ، پاپے اور بہت کچھ: چائے کے ساتھ کھائے جانے والے خطرناک اسنیکس

یہ تحقیق وزن کم کرنے کے نئے طریقوں کی طرف ایک دلچسپ قدم ہے، مگر ابھی اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے فائدے واضح طور پر ثابت ہو سکیں۔

More

Comments
1000 characters