بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کے بائیکاٹ کے خوف سے ایک دلچسپ قدم اٹھایا ہے۔
عامر خان کی پروڈکشن کمپنی عامر خان پروڈکشنز نے گزشتہ روز اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اچانک اپنی ڈسپلے پکچر (DP) کو تبدیل کرتے ہوئے بھارتی قومی پرچم لگا دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
اداکار عرفان خان نے پاکستان آنے کے سوال پر کیا جواب دیا تھا؟
اب تک عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹس پر موجود A کے روایتی لوگو کی جگہ بھارتی پرچم کو لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تبدیلی بھارتی سیاسی و سماجی ماحول میں فوری طور پر بحث کا موضوع بن گئی۔ کچھ مداحوں نے اس تبدیلی کو عامر خان کی مشہور فلم پی کے کے ایک دلچسپ منظر سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے فلم میں ’پی کے‘ اپنے آپ کو بچانے کے لئے دونوں گالوں پر بھگوان کی تصویر والے اسٹیکرز لگا لیتا ہے۔
نغمہ نگار جاوید اختر صحافیوں کے سوالات سے گھبرا کر بھاگ کھڑے ہوئے
یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے جب عامر خان کو اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کا سامنا ہے۔
عامر خان کو یہ تنقید اس وجہ سے بھی جھیلنی پڑ رہی ہے کہ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران آپریشن سندور کی حمایت میں تاخیر سے بیان دیا تھا، اور ماضی میں فلموں کی شوٹنگ کے دوران ترکیہ کا دورہ بھی کیا تھا۔
افتخار ٹھاکر کا خود سے ناراض بھارتی پنجابی اسٹارز کو پیغام
2020 میں عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے دوران ترکیہ کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کی ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ اردوان سے ہوئی تھی۔
اس ملاقات پر بھی بھارت میں ان کی سخت مخالفت کی گئی تھی کیونکہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کا اظہار کر رہا تھا، اور بھارت میں اس پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔
عامر خان پروڈکشنز کی ڈی پی کی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے ہیں۔
ایک صارف نے کہا، “یہ واضح ہے کہ عامر خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی ڈی پی تبدیل کر کے بائیکاٹ کی مہم کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
“ اسی طرح ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ”یہ بیکار میں ڈیمیج کنٹرول کر رہے ہیں، ایسا کرنے سے بائیکاٹ کرنے والے باز نہیں آئیں گے۔“ تاہم، کئی مداحوں نے اس تبدیلی کو منفی خبروں کا توڑ قرار دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ اس سے عوام کی رائے بدلنے کا امکان کم ہے۔
جہاں ایک طرف بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، وہیں عامر خان کے کچھ مداحوں نے ان کی حمایت بھی کی ہے۔
ایک مداح نے کہا، ”لوگ جلدی بھول جاتے ہیں کہ عامر خان پروڈکشنز کے یہی اکاؤنٹس بھارتی فوج اور ملک کے حق میں بھی کئی بار پوسٹ کر چکے ہیں۔“
ایک اور مداح نے کہا، ”جب آپریشن سندور ہوا تو اسی دن عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے فوج کی حمایت میں پوسٹس کیں، پھر انہیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟“
اس دوران، عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مداحوں کی نظریں اب اس فلم پر مرکوز ہیں، اور دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم کس طرح بائیکاٹ مہم اور عامر خان کے اس وقت کے سیاسی و سماجی مسائل کو متاثر کرتی ہے۔