پاکستان کی مشہور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر، ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد زندگی کی تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑنے کا ایک آسان طریقہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ذریعے جنت مرزا نے خود کو ’لَو گرو‘ یعنی محبت کا استاد قرار دیتے ہوئے زندگی کے ایک اہم سبق کا اعادہ کیا۔

نور بخاری اور عون چودھری کے گھر بیٹی کی ولادت

انہوں نے بریک اپ اور اسکے بعد ہونے والی پریشانیوں کا سامنا کرنے والوں کو حوصلہ افزامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرزندگی میں کبھی کوئی شخص آپ کو دھوکا دے یا آپ کے ساتھ برا سلوک کرے، تو سب سے پہلے آپ کو اُسے دل سے معاف کرنا ہوگا۔

جنت مرزا کا یقین ہے کہ جب تک آپ کسی کو معاف نہیں کرتے تو ذہنی سکون اور ترقی کی طرف قدم بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں

اس موقع پر جنت مرزا نے حضرت علیؓ کے ایک مشہور قول کا ”آزمائے ہوئے شخص کو دوبارہ آزمانا نہیں چاہیے“ کا حوالہ بھی دیا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ واقعی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تو جس نے بھی آپ کا دل دکھایا ہے، اُسے معاف کر دیں۔ اس عمل سے آپ کو ذہنی سکون اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ایک نیا آغاز ملے گا۔

More

Comments
1000 characters