سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ نے کمپنی کے انٹرن شپ کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے، جس میں کہا گیا تھا کہ فاکلن لیبز بیک اینڈ ڈویلپر انٹرن کے لیے صرف 10 روپے ماہانہ انٹرن شپ دے رہی ہے۔ جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان آ گیا۔

یہ پوسٹ ’ایکس‘ صارف آدتیہ جھا نے شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا ’انٹرن شپ کا موقع‘۔ تصویر میں فاکلن لیبز کی طرف سے ایک بیک اینڈ ڈویلپر انٹرن کی لسٹنگ دکھائی گئی تھی، جس میں صرف 10 روپے ماہانہ اسٹیپنڈ کی پیشکش کی گئی تھی اور اس کا ’کوئی متعین دورانیہ نہیں‘ تھا۔ پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی اس پر بحث شروع ہو گئی۔

ایک ہزار نوجوانوں کو ایگری ٹیک کی تعلیم کیلئے سرکاری خرچ پر چین بھیجیں گے، وزیراعظم

جیسے ہی یہ کہانی پھیلنا شروع ہوئی، صارفین نے اس کی تحقیقات کی اور پھر یہ واضح ہوا کہ انٹرن شپ کی رقم غلطی سے 10 روپے درج کی گئی تھی۔ کمپنی کے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے لنکڈ ان پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ فاکلن لیبز نے وضاحت کی کہ اصل رقم 10,000 روپے ماہانہ ہے، نہ کہ 10 روپے۔

چینی چیٹ باٹ ’ڈیپ سیک‘ نے ایک ہی دن میں بڑی ٹیک کمپنیوں کو سیکڑوں ارب ڈالر کا نقصان کروا دیا

کمپنی کے مطابق، یہ غلطی ”نوکری ڈاٹ کام“ کے ایک بوٹ کی وجہ سے ہوئی تھی جس نے غلط معلومات لسٹنگ میں شامل کر دی تھیں۔ فاکلن لیبز نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ ایک جائز انٹرن شپ پیش کر رہے ہیں جو کہ فُل ٹائم رولز میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters