آج کل نان اسٹک پین تقریباً ہر کچن میں دکھائی دیتے ہیں۔ ہلکے وزن، چمکدار اور استعمال میں آسان۔ یہ پین کم تیل میں کھانا پکانے، تیزی سے صفائی اور روزمرہ کے پکوانوں کو سہل بنانے کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے: کیا یہ واقعی اتنے ہی فائدہ مند ہیں جتنا دعویٰ کیا جاتا ہے؟

نان اسٹک کک ویئر کے ہزاروں آپشنز مارکیٹ میں موجود ہیں، مگر صحیح انتخاب کرنا خاصا مشکل ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر جب بات ہو صحت، پائیداری اور روزمرہ استعمال کی۔ تو، کیا آپ کو نان اسٹک پین لینا چاہیے یا کاسٹ آئرن یا سٹینلیس اسٹیل جیسی روایتی چوائسز بہتر ہیں؟

جلد کی چمک ختم کرکے مردہ بنانے والے 5 مشروبات

آئیے جانتے ہیں نان اسٹک پین کے اہم فوائد اور نقصانات تاکہ آپ بہتر فیصلہ کر سکیں۔

نان اسٹک پین کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ روزمرہ کا کھانا پکانا بے حد آسان بنا دیتے ہیں۔ ان میں کھانے کے ذرات یا ضدی باقیات پین کے ساتھ چپکنے نہیں پاتے، اس لیے آپ کو صفائی میں زیادہ وقت نہیں لگانا پڑتا۔

کچن میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کے چندآسان طریقے

اگر آپ ہلکی غذا پسند کرتے ہیں یا تیل کے استعمال کو کم کرنا چاہتے ہیں تو نان اسٹک پین ایک عملی انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ مصروف صبحوں اور جلدی تیار ہونے والے کھانوں کے لیے بہترین ہوتے ہیں، خاص طور پر جب سادگی اور صفائی اولین ترجیح ہو۔

مزید برآں، نان اسٹک پین تیل کی مقدار کم کر کے بھی عمدہ ذائقہ اور ساخت برقرار رکھتے ہیں۔ یہ پین صحت مند پکوانوں کے لیے موزوں ہیں۔ وزن کم کرنے، کولیسٹرول قابو میں رکھنے یا محض متوازن غذا اپنانے والوں کے لیے نان اسٹک کوک ویئر ایک کارآمد مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم، یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ نان اسٹک پین ہمیشہ کے لیے نہیں بنتے۔ وہ تیز آنچ پر کھانا پکانے کے لیے موزوں نہیں ہوتے، جو کہ اکثرکھانوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ گرمی نہ صرف ان کی کوٹنگ کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ بعض اوقات نقصان دہ دھواں بھی پیدا کر سکتی ہے۔ ایسے مواقع پر سٹینلیس اسٹیل یا کاسٹ آئرن کا استعمال بہتر ہوتا ہے۔

’دبئی کا چائے ٹوسٹ‘ سوشل میڈیا پر وائرل، گھر پر کیسے بنائیں؟

آج کل مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر نان اسٹک پین عمومی گھریلو استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جاتے ہیں، تاہم ان کی حفاظت کا انحصار مکمل طور پر ان کے درست استعمال پر ہوتا ہے۔ پین کو حد سے زیادہ گرم کرنا، اس کی سطح کو دھاتی برتنوں سے کھرچنا یا خالی حالت میں پکانا اس کی کوٹنگ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

خوش قسمتی سے، کچھ سادہ احتیاطی تدابیر اپنا کر نان اسٹک پین کی عمر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً سلیکون یا لکڑی کے برتن استعمال کریں، خالی پین کو پری ہیٹ کرنے سے گریز کریں، اور اسے ہاتھ سے دھونا بہتر ہے بجائے ڈش واشر کے استعمال کے۔

یہ عادات نہ صرف آپ کے پین کو زیادہ دیر تک کارآمد رکھیں گی بلکہ کھانا پکانے کو بھی محفوظ بنائیں گی۔

اگر آپ نان اسٹک پین خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ کوئی غلط فیصلہ نہیں، بس ضروری ہے کہ اسے درست طریقے سے استعمال کریں اور مناسب دیکھ بھال کو معمول بنائیں۔

یہ پین خاص طور پر کم تیل والے کھانوں اور جلد تیار ہونے والے پکوانوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یاد رکھیں کہ باورچی خانے کے دیگر برتنوں کی طرح، نان اسٹک پین کی مؤثر کارکردگی کے لیے بھی توجہ اور خیال ضروری ہے۔

اگرچہ نان اسٹک پین کو آسان اور صحت بخش کھانا پکانے سے جوڑا جاتا ہے، لیکن ان کی طویل مدتی پائیداری ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس کی بڑی وجہ ان پر موجود مصنوعی کوٹنگ جیسے ٹیفلون ہے، جو وقت کے ساتھ ختم ہو سکتی ہے۔

بہت سے لوگ اس بات سے آگاہ نہیں ہوتے کہ دھاتی چمچوں کا استعمال، زیادہ درجہ حرارت پر پکانا، یا سخت اسفنج سے صفائی کرنا پین کی کوٹنگ کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایک بار جب یہ حفاظتی تہہ خراب ہو جائے تو نہ صرف پین کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ مائیکرو پلاسٹک کے اخراج کے باعث صحت کے خدشات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا، نان اسٹک پین کے استعمال میں احتیاط برتنا نہایت اہم ہے۔

More

Comments
1000 characters