اگر آپ کافی کے شوقین ہیں اور چاکلیٹ کے ذائقے کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں، تو یہ ڈارک چاکلیٹ کافی آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔

اس میں ملتا ہے کوکا پاؤڈر، پگھلا ہوا ڈارک چاکلیٹ، اور خوشبو دار کافی، جو ایک نرم اور گاڑھی مکسچر میں بدل کر آپ کے دن کی تھکاوٹ کو دور کر دیتا ہے۔

جلد کی چمک ختم کرکے مردہ بنانے والے 5 مشروبات

اس سادہ مگر شاندار ترکیب کے ساتھ آپ گھر پر ہی ایک کیفے جیسی ڈارک چاکلیٹ کافی تیار کر سکتے ہیں، جو شام میں آپ کو مکمل سکون اور خوشی دے گی۔ تو آئیے، جانتے ہیں کہ اسے کیسے بنایا جائے۔

ڈارک چاکلیٹ کافی بنانے کی ترکیب

اجزاء

2 کھانے کے چمچ شہد

1 کپ ہیوی کریم

1 کپ ڈارک چاکلیٹ

1 چمچ کوکا پاؤڈر

2 شوٹ کافی

فرج کی بدبو سے نجات اور چمکدار صفائی، صرف چند منٹوں میں

ڈارک چاکلیٹ کافی بنانے کا طریقہ

ڈارک چاکلیٹ کے ٹکڑے ایک پین میں ڈالیں اور انہیں پگھلنے دیں۔ جب چاکلیٹ پگھلنے لگے، تو اس میں کوکا پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

چاکلیٹ اور کوکا پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد، 2 شوٹ کافی اور ہیوی کریم ڈالیں۔ مکسچر کو 3-4 منٹ تک ہلکا سا اُبالنے دیں تاکہ یہ گاڑھا اور ہموار ہو جائے۔

’دبئی کا چائے ٹوسٹ‘ سوشل میڈیا پر وائرل، گھر پر کیسے بنائیں؟

جب مکسچر تیار ہو جائے تو اسے اپنے پسندیدہ کپ میں ڈالیں۔ پھر 1 کھانے کا چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد گرم گرم پیش کریں اور مزیدار بسکٹس کے ساتھ سرو کریں۔

اگر آپ کے پاس کافی شوٹس نہیں ہیں تو آپ کافی پاؤڈر اور دودھ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کافی کو تھوڑا میٹھا پسند کرتے ہیں تو اسے اُبالنے کے دوران شکر یا اسٹیویا بھی ڈال سکتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.