بچوں کو سبزیوں سے لطف اندوز کرانا اکثر والدین کے لیے ایک مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔ بہت سے بچے سبزیوں کو کھانے سے انکار کرتے ہیں، خاص طور پر ہری سبزیاں، جو صحت کے لیے بے حد اہم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبر اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ، سبزیاں بچوں کی خوراک کا پسندیدہ حصہ بن سکتی ہیں۔ یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اپنے بچے کو سبزیوں کے کھانے میں دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں۔

بچوں میں ہیموگلوبن بڑھانے والی 5 غذائیں

ماہرین امراض اطفال کے مطابق، بچوں میں کھانے کی صحت مند عادات کو فروغ دینے کے لیے صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ڈانٹنے یا زبردستی کرنے کے بجائے سبزیوں کو بچوں کے پسندیدہ کارٹون کرداروں سے جوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

’دبئی کا چائے ٹوسٹ‘ سوشل میڈیا پر وائرل، گھر پر کیسے بنائیں؟

مثال کے طور پر، بچوں کو بتائیں کہ پالک کھانے سے وہ ”پوپے“ کی طرح مضبوط ہو جائیں گے یا بھنڈی کھانے سے انہیں ”آئرن مین“ جیسی طاقت ملے گی۔ اس طریقے سے بچے سبزیوں کو ایک دلچسپ اور خوشگوار تجربہ سمجھنے لگیں گے۔

سبزیوں کو کٹر کی مدد سے دلکش شکلوں میں تبدیل کرنا جیسے ستارے، دل یا مسکراہٹ والے چہرے، بچوں کے لیے کھانا مزید دلکش بنا سکتا ہے۔ آپ سبزیوں کو اس طرح ترتیب دے سکتے ہیں کہ وہ جانوروں یا چہروں کی شکل میں نظر آئیں۔ یہ تخلیقی طریقے کھانے کے اوقات کو مزید مزے دار اور دلچسپ بناتے ہیں۔

جلد کی چمک ختم کرکے مردہ بنانے والے 5 مشروبات

سبزیوں کو پسندیدہ کھانوں میں چھپائیں

اگر بچے سادہ سبزیوں سے انکار کرتے ہیں تو والدین انہیں ان کھانوں میں چھپانے کی کوشش کر سکتے ہیں جن سے بچے پہلے ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جیسے کہ باریک کٹی ہوئی سبزیوں کو کٹلٹس، سینڈوچ یا پاستا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح بچے سبزیوں کا ذائقہ بھی محسوس کریں گے اور وہ اسے برا بھی نہیں سمجھیں گے۔

اسپرنگ رولز، ریپس، اور روٹی رولز کا استعمال

سبزیوں کو اسپرنگ رولز یا روٹی ریپس جیسے ہاتھ سے کھائے جانے والے کھانوں میں تبدیل کرنا بھی بچوں کو سبزیوں کے ساتھ تجربہ کرنے کا ایک مزیدار طریقہ ہو سکتا ہے۔ ایسے کھانے روایتی سبزیوں کی پلیٹ کے مقابلے میں بچوں کے لیے زیادہ دلچسپ ہو سکتے ہیں۔

بچوں کو کھانا پکانے میں شامل کریں

کھانا پکانے کے عمل میں بچوں کو شامل کرنا ان کی دلچسپی بڑھا سکتا ہے۔ چاہے سبزیوں کو دھونا ہو، سینڈوچ تیار کرنا ہو یا سلاد تیار کرنا ہو، بچوں کو اس عمل میں شامل کرنا انہیں اپنے کھانے کے بارے میں مزید تجسس اور دلچسپی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کہانیوں کے ذریعے سبزیوں کی اہمیت بتائیں

بچوں کو کہانیاں سننا پسند ہوتا ہے۔ مختلف سبزیوں کے فائدوں کے بارے میں دلچسپ کہانیاں یا ان کی افادیت کو کہانی کے انداز میں بیان کرنا بچوں کو سبزیوں کے ساتھ مزید تعلق پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کہانیوں کے ذریعے بچوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ سبزیاں کیوں اہم اور مفید ہیں۔

مثال کے طور پر رہنمائی فراہم کریں

بچوں کو سبزیاں کھانے کی ترغیب دینے کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ آپ خود سبزیاں کھائیں اور اپنے بچے کو بھی اس کا عادی بنائیں۔ بچے اپنے والدین کی نقل کرتے ہیں، اس لیے اگر آپ سبزیوں کو باقاعدگی سے اور مزے کے ساتھ کھائیں گے، تو آپ کا بچہ بھی آپ کی تقلید کرے گا۔

جنک فوڈ سے پرہیز کریں

یہ بھی ضروری ہے کہ بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھا جائے۔ اگر بچوں کو زیادہ پراسیسڈ یا میٹھے کھانوں کا عادی بنا دیا جائے تو انہیں صحت بخش متبادل کھلانے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ صحت بخش کھانے کی عادات کو فروغ دینے کے لیے جنک فوڈ کا استعمال کم کرنا ضروری ہے۔

More

Comments
1000 characters