گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران ایک اہم اعلان کرتے ہوئے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم میں جیمنائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ماڈل کو شامل کرنے کا انکشاف کیا ہے، جو براؤزنگ کے تجربے کو نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔
یہ نیا فیچر گوگل کروم کے صارفین کو ایک طاقتور اے آئی براؤزنگ اسسٹنٹ فراہم کرے گا، جو ویب پیجز کو سمجھنے، پیچیدہ مواد کو سادہ بنانے، اور مختلف ٹاسکس کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
جیمنائی اسسٹنٹ تک رسائی کیسے ہوگی؟
کروم میں اب ایک نیا جیمنائی آئیکون شامل کیا جا رہا ہے جو براؤزر کی اوپری دائیں کونے میں نمایاں ہوگا۔ صارف اس آئیکون پر کلک کرکے براہِ راست جیمنائی اسسٹنٹ سے چیٹ کا آغاز کر سکتے ہیں۔
گوگل کا 2026 تک پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کا عزم
ابتدائی طور پر، صارفین کو درج ذیل سہولیات دستیاب ہوں گی
کسی بھی ویب پیج پر موجود پیچیدہ تفصیلات کی وضاحت
مواد کا خلاصہ یا سمری تیار کرنا
صفحات کے اندر موجود ہدایات یا معلومات کو آسان زبان میں بیان کرنا
متبادل تراکیب یا طریقے تجویز کرنا، جیسا کہ کھانا پکانے کے صفحات پر
مثال کے طور پر، اگر آپ کسی ویب پیج پر موجود کوئی ڈیزائن بنا رہے ہیں، تو آپ جیمنائی سے پوچھ سکتے ہیں، ’اس ڈیزائن کو آسانی سے یا آسان طریقے سے کیسے بنایا جا سکتا ہے؟‘ یا یہ اگر آپ کویہ کھانا بنانا سیکھ رہے ہیں تو اُس کھانے کے آسانی سے کیسے بنایا جائے پوچھ سکتے ہیں۔
فی الحال کن صارفین کے لیے دستیاب ہے؟
یہ فیچر فی الحال امریکا میں ’گوگل اے آئی پرو‘ اور ’گوگل اے آئی الٹرا‘ کے سبسکرائبرز کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر آہستہ آہستہ دیگر مارکیٹس اور صارفین کے لیے بھی دستیاب کر دیا جائے گا۔
گوگل کی اس نئی پیش رفت کا ایک مقصد یہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ صارفین کروم کے اندر ہی جیمنائی اسسٹنٹ کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کریں، تاکہ وہ چیٹ جی پی ٹی جیسے دیگر اے آئی پلیٹ فارمز پر انحصار نہ کریں۔
گوگل نے انسانوں کی طرح سوچنے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف کرادیا
کمپنی نے اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں جیمنائی اسسٹنٹ، بیک وقت متعدد ٹیبز پر کام کر سکے گا۔
صارف کی طرف سے مختلف ویب سائٹس پر نیویگیٹ بھی کر سکے گا اور انٹرنیٹ پر مطلوبہ معلومات تلاش کرکے براہِ راست پیش کرے گا۔
گوگل کی یہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ اے آئی کا انضمام اب روزمرہ ٹیکنالوجی کا حصہ بنتا جا رہا ہے، اور براؤزنگ کا تجربہ جلد ہی مکمل طور پر بدل جائے گا۔