کانز فلم فیسٹیول 2023 میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک منفرد انداز میں شہید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
انہوں نے فیسٹیول میں شرکت کے دوران ایسی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر 5 ہزار شہید فلسطینی بچوں کے نام درج تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے 2023 سے اب تک شہید کیا۔
300 لگژری کار، 38 پرائیویٹ جیٹس اور سونے کی 52 کشتیاں رکھنے والی یہ شخصیت کون ہے؟
اس کے علاوہ، ان کی ٹی شرٹ پر ”اسٹاپ اسرائیل“ کی عبارت بھی نمایاں تھی، جو ان کی طرف سے اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک واضح احتجاج تھا۔
دوسری جانب، مشہور امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے بھی کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ہالی ووڈ اداکار فوٹوگرافر پر شدید غصہ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی
اپنے خطاب میں انہوں نے خاص طور پر 23 سالہ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئی تھیں۔
فاطمہ حسونہ نے اپنی زندگی میں فلسطینی عوام کے حالات کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی تھی اور ان کی دستاویزی فلم بھی کانز فیسٹیول میں منتخب ہوئی تھی۔
امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات
ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 15 اپریل 2025 کو ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا اور وہ اپنے 9 اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہو گئیں۔
کانز فلم فیسٹیول میں ان کی یاد میں خراجِ عقیدت پیش کرنا عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے لیے یکجہتی کا اظہار تھا، جبکہ جولین اسانج کا اقدام فلسطینی بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ایک طاقتور پیغام تھا۔