پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار پریش راول نے کامیڈی فرنچائز ہیرا پھیری کے تیسرے حصے ہیرا پھیری 3 سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، جس کے بعد ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے۔

اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی کیپ آف گڈ فلمز نے ان کے خلاف 25 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں پریش راول نے نہ صرف فلم کا معاوضہ واپس کیا بلکہ اس پر سود بھی ادا کر دیا ہے۔

ہیرا پھیری 3: اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس نے پریش راول پر مقدمہ کردیا

ذرائع کے مطابق پریش راول نے فلم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد، 11 لاکھ روپے جو انہیں سائننگ اماؤنٹ کے طور پر ملے تھے، وہ 15 فیصد سود کے ساتھ واپس کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اضافی رقم بھی پروڈکشن ہاؤس کو ادا کی ہے تاکہ ان کی علیحدگی کے نتیجے میں پروڈکشن ہاؤس کو ہونے والے مالی نقصان کی تلافی ہو سکے۔

مودی کی تصویر اور سندور، ایشوریہ رائے سمیت بالی ووڈ گھٹیا پن پر اتر آیا

پریش راول کے مطابق، ہیرا پھیری 3 کے لیے ان کی فیس 15 کروڑ روپے طے کی گئی تھی، جس میں سے 14.89 کروڑ روپے فلم کی ریلیز کے بعد ادا کیے جانے تھے۔

تاہم، پریش راول اس بات پر راضی نہیں تھے کہ انہیں اپنی مکمل فیس کے لیے دو سال تک انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہونے کی توقع تھی اور ریلیز 2026 کے آخر یا 2027 میں متوقع تھی۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے فلم سے علیحدگی اختیار کر لی۔

سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر صارفین بھڑک اٹھے

ذرائع کے مطابق، ہیرا پھیری 3 کی ابھی تک صرف اناؤنسمنٹ ٹیزر کی شوٹنگ کی گئی تھی، جو کہ فلم بھوت بنگلہ کے سیٹ پر فلمایا گیا تھا۔

یہی سیٹ اس فلم کے پرومو شوٹ کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، فلم کی باقی شوٹنگ ابھی تک شروع نہیں ہوئی تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کی تیاری ابھی ابتدائی مراحل میں تھی۔

پریش راول نے فرنچائز کے دونوں حصوں میں بابوراؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار ادا کیا، جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوا۔ ہیرا پھیری (2000) اور پھر ہیرا پھیری (2006) دونوں نے باکس آفس پر کامیابیاں حاصل کیں، اور بابوراؤ کا کردار ایک یادگار حیثیت اختیار کر گیا۔

شائقین ہیرا پھیری 3 کے لیے بے حد پرجوش تھے، اور ان کی توقعات اس فلم سے بہت زیادہ وابستہ تھیں۔ لیکن پریش راول کی اچانک علیحدگی نے اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور اس سے فرنچائز کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہیرا پھیری 3 کے مستقبل کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں آیا۔ اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا پریش راول کو دوبارہ اس فلم کا حصہ بنایا جائے گا یا اس کا کوئی متبادل کردار ڈھونڈا جائے گا۔

اس تمام صورتحال نے فرنچائز کے شائقین کو شدید مایوس کیا ہے جنہیں اس فلم کا شدت سےانتظار تھا۔

اگر پریش راول کی علیحدگی کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہے تو اس سے ہیرہ پھیری 3 کی کامیابی اور اس کی ریلیز کی تاریخ پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters