مارول اسٹوڈیوز کی سب سے بڑی اور متوقع فلموں ’ایوینجرز: ڈومز ڈے اور سیکرٹ وارز‘کی ریلیز تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

’ایوینجرز: ڈومز ڈے ’اب 18 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی، جبکہ اس سے پہلے اس کی ریلیز کی تاریخ 1 مئی 2026 تھی، یعنی یہ فلم تقریباً سات ماہ کی تاخیر سے آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی ’ایوینجرز: سیکرٹ وارز‘کی ریلیز بھی 7 مئی 2027 کے بجائے 17 دسمبر 2027 کو ہوگی۔

شہید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: جولین اسانج کا کانز میں منفرد احتجاج

ڈزنی نے یہ تبدیلی اپنے تھیٹر ریلیز کیلنڈر میں کی ہے اور اس کے ساتھ کچھ دیگر مارول فلموں کی تاریخیں بھی تبدیل کی گئی ہیں۔

13 فروری 2026 کی بلا عنوان فلم کو کیلنڈر سے ہٹا دیا گیا ہے اور دو دیگر تاریخیں 6 نومبر 2026 اور5 نومبر 2027 اب ڈزنی فلموں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔

جینیفر لوپیز کو تصویر شئیر کرنا مہنگا پڑ گیا، گلوکارہ کیخلاف مقدمہ درج

ان تبدیلیوں کے ساتھ’ایوینجرز: ڈومز ڈے ’ اور سونی کا اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے اب 2026 میں مارول کی واحد تصدیق شدہ فلمیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس اور اسپائیڈر مین 4 کی چوتھی قسط 2025 اور 2026 میں ریلیز ہوں گی۔

’ایوینجرز: ڈومز ڈے اور سیکرٹ وارز‘مارول کی سب سے بڑی پروڈکشنز میں سے ہیں اور ان میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی واپسی کی امید کی جا رہی ہے، مگر وہ آئرن مین کے طور پر نہیں، بلکہ ڈاکٹر ڈوم کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات

ان فلموں میں مختلف مارول ٹیموں جیسے تھنڈربولٹس، فینٹاسٹک فور اور ایکس مین کے کرداروں کو بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

ڈاؤنی جونیئر نے حال ہی میں اپنے کاسٹ ممبران کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جب وہ تھنڈربولٹس کو سپورٹ کرنے کے لیے گئے تھے، جس سے اس فلم پر کام کی تیز رفتار پیشرفت ظاہر ہوتی ہے۔

More

Comments
1000 characters