کچن میں کام کرنے والے شیفس کا لباس نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے ان کی اہمیت، مقام اور کچن کے اندر نظم و ضبط کی بھی جھلک ملتی ہے۔ ان کی لمبی سفید ٹوپیاں نہ صرف ایک شناخت بن چکی ہیں بلکہ ان کے استعمال کے پیچھے کئی تاریخی اور عملی وجوہات بھی چھپی ہوئی ہیں۔ تو یہ ٹوپی کتنی اہم ہے اور شیفس اس کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟ آئیے اس کی تاریخ اور مقصد پر روشنی جانتے ہیں۔

شیفس کا کچن میں پہنی جانے والی سفید ٹوپی، جسے ’ٹوک‘ یا ’ٹوک بلانش‘ کہا جاتا ہے، نہ صرف ایک نمایاں علامت ہے بلکہ یہ کچن میں شیف کی اہمیت اور مہارت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس ٹوپی کا آغاز 18ویں صدی میں فرانس سے ہوا، اور اس کا مقصد نہ صرف کچن میں صفائی اور نظم و ضبط کو بڑھانا تھا، بلکہ اس نے شیفس کی سماجی اہمیت میں بھی اضافہ کیا۔

برطانوی شیف گورڈن رمسے بھی ’پاکستانی تندوری چکن‘ کے دیوانے

فرانس کے مشہور شیف، میری انطوان کیریم، جو کہ اپنی کاریگری اور مہارت کے لیے مشہور تھے، نے سب سے پہلے شیف کے لباس میں اس ٹوپی کو متعارف کرایا۔ کیریم نے اس ٹوپی کو مضبوط بنانے کے لیے اس میں کارتھ بورڈ کا استعمال کیا اور اس کو ایک خاص شکل دی تاکہ یہ زیادہ واضح اور پہچانی جا سکے۔ اس ٹوپی کے ذریعے وہ شیف کو ایک پیشہ ور کی حیثیت سے اجاگر کرنا چاہتے تھے۔

دلچسپ بات یہ کہ شیف کی ٹوپی کا قد بھی ان کی پوزیشن کو ظاہر کرتا تھا۔ اس زمانے میں کچن میں مختلف درجہ بندی کے مطابق شیف مختلف قد کی ٹوپیاں پہنتے تھے۔ سب سے سینئر شیف کی ٹوپی سب سے بلند ہوتی تھی جبکہ نچلے درجہ کے شیف چھوٹی ٹوپیاں پہنتے تھے۔ علاوہ ازیں، ٹوپی میں کتنی پلیٹس تھیں، اس کا بھی ایک خاص مطلب تھا۔ مشہور کہانیوں کے مطابق، 100 پلیٹس والی ٹوپی وہ شیف پہنتے تھے جو انڈے پکانے کے 100 مختلف طریقے جانتے ہوں۔ یہ پلیٹس شیف کی مہارت اور تجربے کو ظاہر کرتی تھیں۔

آج کے دور میں، شیفس اس ٹوپی کو کئی عملی وجوہات کے لیے پہنتے ہیں۔

  • یہ ٹوپی کھانے کی چیزوں میں بال جانے سے بچاتی ہے، جو کہ خوراک کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھتی ہے۔
  • یہ پسینے کو جذب کرتی ہے اور کچن میں صفائی کی حالت کو بہتر بناتی ہے۔
  • اس کا ڈھانچہ ہیٹ کے اندر ہوا کے گزرنے کو یقینی بناتا ہے، جس سے گرم کچن میں کام کرنا آسان ہوتا ہے۔
  • یہ شیف کی پیشہ ورانہ اور مرتب شخصیت کو اجاگر کرتی ہے، جو کہ ایک منفرد کچن یونیفارم کا حصہ بن چکا ہے۔

ماہر شیف چکن بروسٹ انتہائی آسان اور لذیذ کیسے بناتے ہیں؟ طریقہ جانئے

اگرچہ آج کل مختلف شیفس مختلف قسم کی ٹوپیاں یا ہیڈ ڈریس پہنتے ہیں جیسے کہ بیس بال کیپس، بینیاں، یا حتیٰ کہ بندانا، لیکن پھر بھی ’ٹوک بلانش‘ جوکہ ایک فرانسیسی لفظ ہے یعنی ’سفید ٹوپی‘ کا روایتی انداز کچن کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ نہ صرف ایک کچن کی مخصوص علامت ہے بلکہ یہ شیف کی مہارت، صفائی اور پیشہ ورانہ رویے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters