پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو’ کی تشہیری کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر کافی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک ویڈیو میں اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ جو کہ 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اس کی تشہیر کررہے ہیں، لندن میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے پہنچنے پر ان کو پروٹوکول دیا گیا۔
یہ ایک بیماری ہے، ماہرہ خان نے ڈپریشن کے بارے میں کھل کرکہہ دیا
دونوں فنکار ایک بگھی (گھوڑا گاڑی) میں سوار ہو کر اپنی نئی فلم کی تشہیر ی تقریب میں پہنچے، اپنے پسندیدہ اداکار اور اداکارہ کو دیکھتے فین پرجوش ہوگئے، تصاویر بنوائیں اور فلم کے حوالے سے بات چیت کی،سینکڑوں افراد نے ان فنکاروں کو خوش آمدید کہا۔
ذرائع کے مطابق کچھ نوجوان ماہرہ خان کی موجودگی پر جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ اور یہ مناظر کئی مداحوں نے اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ بھی کئے، صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب ہجوم نے غیرمہذب رویہ اختیار کیا۔ تاہم، ماہرہ کے ساتھیوں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے انہیں ہجوم سے بحفاظت باہر نکالا۔
ماہرہ اور ہمایوں ان دنوں لندن میں اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ تاحال اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔