پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باصلاحیت اداکارہ نادیہ افگن نے ایک اہم اور چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

نادیہ افگن نے حال ہی میں معروف ٹی وی ریویو شو میں شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے انہیں بتایا کہ فیروز خان ایک مشکل کو-اسٹار ہیں، جو اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو ڈراتے اور حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان ہی مشاہدات کی روشنی میں انہوں نے فیروز خان کے کام کے انداز اور رویے پر تنقید کی۔

’فیروز خان ہیرو ہیں، اداکار نہیں‘، نادیہ افگن کا کڑا وار

ان کے اس بیان پر فیروز خان کے مداحوں نے سخت ردِعمل ظاہر کیا، اور نادیہ افگن کے مطابق، انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ باقاعدہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا،کچھ اداکاروں کو میری باتیں پسند نہیں آئیں، اور مجھے ایک خاص اداکار کے فینز کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا، ’تم اس معاملے سے مصالحہ کما رہی ہو۔‘

ماہرہ خان کی خلیل الرحمان قمر اور فردوس جمال کے الزامات پر لب کشائی

اداکارہ کامزید کہنا تھا، انہوں نے مجھے دھمکیاں دیں کہ ’ہم تمہیں مار ڈالیں گے‘، یا ’ہم تمہاری جان لے لیں گے‘۔ یہاں تک کہا گیا کہ ’تمہیں اداکاری نہیں آتی‘۔

نادیہ افگن نے ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا اور بتایا کہ ان میں سے کئی پیغامات ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آئے جو نئے اور جعلی تھے، جس سے انہیں خوف محسوس ہوا۔

ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا،”کم از کم سامنے آؤ اور اپنی تصویر لگاؤ!“

اداکارہ نے مزید کہا کہ، میں مانتی ہوں کہ میں پرفیکٹ نہیں ہوں، لیکن مجھے اداکاری آتی ہے۔

نادیہ افگن نےکہا کہ اگرچہ انہیں مداحوں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بہت سے اداکاروں اور مصنفین نے ان کے تجزیے کو سراہا اور ان کی حمایت کی۔

More

Comments
1000 characters