دنیا کی مشہور گلوکارہ شکیرا نے ثابت کر دیا کہ کبھی کبھار ملکہ بھی لڑکھڑا سکتی ہیں، اور وہ اس بات کی بہترین مثال بن گئی ہیں جب اپنے ایک ٹور کے دوران ایک انوکھے واقعے کا شکار ہو گئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کو اس وقت پیش آیا جب کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شکیرا کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اپنے کنسرٹ کی پرفارمنس دے رہی تھیں
شکیرا اپنے ہٹ سانگ ”Whenever, Wherever“ پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گر گئیں۔
ٹام کروز کے کس عقیدے کے باعث تینوں شادیوں کا انجام طلاق پر ہوا؟
ویڈیو کو ایک مداح نے ریکارڈ کیا اور آن لائن شیئر کر دیا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں 48 سالہ گلوکارہ کو بھرپور توانائی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا، اور پھر وہ توازن کھو کر گئیں۔ تاہم، شکیرا فوراً اٹھیں، مسکرا کر دوبارہ پرفارم کرنا شروع کر دیا۔
جیسے ہی انہوں نے دوبارہ پرفارمنس کا آغاز کیا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور ان کے مداحوں نے اس پروفیشنل رویے کی بھرپور تعریف کی۔
ارجنٹینا کے سینما ہال میں ”فائنل ڈیسٹنیشن“ دیکھتے ہوئے خوفناک حادثہ
ویڈیووائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شکیرا کے لیے محبت بھرے پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔
مداحوں نے شکیرا کی اس گرنے کے باوجود پرفارمنس کو انتہائی شائستگی سے سنبھالنے کی تعریف کی اورگلوکارہ کے اس شاندار رویے کو بہت سراہا۔