ایک ماہ کی نومولود بچی اپنے ہی گھر کے پالتو کتے کے حملے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔ یہ اندوہناک واقعہ علی الصبح اس وقت پیش آیا جب بچی اپنے والدین کے درمیان بستر پر سو رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، بچی کی والدہ اور سوتیلا باپ اس کے ساتھ ایک ہی بستر پر موجود تھے کہ صبح 6:30 بجے ان کے 6 ماہ کے پالتو کتے، جرمن شیفرڈ پٹ بل نے بچی پر اچانک حملہ کر دیا۔

ماں نے شدید غم کی کیفیت میں بتایا کہ بچی سکون سے سو رہی تھی اور کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوئی تھی کہ کتا یوں اچانک بپھر جائے گا۔

علاقے کے رہائشی بھی اس واقعے پر گہرے رنج و الم کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک خاتون ہمسایہ نے بتایا، ’بطور ایک ماں، یہ خبر سن کر میرا دل کٹ گیا ہے۔ کسی کو بھی یہ گمان نہیں ہوتا کہ اس کا پالتو جانور کسی معصوم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔‘

نیویارک شہر کے اس واقعے کے بعد مذکورہ کتے کو اینیمل کنٹرول کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس والدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاہم اب تک ان پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

More

Comments
1000 characters