’ایک گھونٹ 23 ہزار روپے کا‘، گلوکار کی لندن کے سب سے مہنگے ریسٹورنٹ میں کافی کی چسکیاں
بھارتی اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ۔ حال ہی میں میٹ گالا میں شرکت کے لیے گئے اور اپنی فیشن کی حس سے سب کو دنگ کر دیا۔ اب ایک بار پھر دلجیت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی جب انہوں نے لندن میں سب سے مہنگی کافی کوآزمایا۔
دلجیت برطانیہ کے ایک کیفے میں گئے اور وہاں کی سب سے مہنگی کافی آرڈر کی، جس کی قیمت تقریباً 31,000 روپے (تقریبا 101,74 پاکستانی روپے) ہے۔ اس کے بعد جب انہوں نے کافی کا گھونٹ لیا تو ان کا ردعمل کافی مزے دار تھا۔
کشور کمار کے گھر میں کھوپڑیاں اور ہڈیاں رکھنے کی حقیقت کیا تھی؟ بیٹے نے پردہ چاک کر دیا
ویڈیو میں جب دلجیت گاڑی سے باہر نکلے تو انہوں نے کہا، ”آج میں لندن کی سب سے مہنگی کافی پیوں گا۔ مجھے جاپان ٹائپیکا کافی پی کر دیکھنی ہے، یہ بہت مہنگی ہے، تقریباً 31,000 روپے انڈیا میں۔“
دلجیت نے پنجابی میں بات کرتے ہوئے کہا، ”آج میں کچھ خالص پینے جا رہا ہوں۔ آج کھانا نہیں کھاؤں گا، بس یہی پوں گا۔ ہر گھونٹ 7,000 روپے(23 ہزارپاکستانی روپے ) کا ہے۔“
’بھیک مانگو، انجن بناؤ‘ — بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی
کافی پینے کے بعد دلجیت نے کہا، ”یہ تو پھیکی کافی ہے، ساتھ میں لڈو، بوندی بھی لے آؤ، اتنی مہنگی کافی ہے۔“
دلجیت نے یہ بھی کہا کہ وہ اتنی قیمت میں تو بھارت میں ایک شادی میں شریک ہو سکتے تھے۔ بعد میں، وہ ایک مداح کے ساتھ تصویر کے لیے پوز کرتے ہوئے نظر آئے۔
اسکرپٹ لیک کرنے کا الزام، ڈائریکٹر کا اداکارہ کو ’فیمنزم‘ کا طعنہ
مداحوں نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا اور مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔
کام کے محاذ پر، دلجیت جلد ہی فلم ”بارڈر 2“ میں نظر آئیں گے۔ وہ ”نو انٹری“ کی سیکوئل کا حصہ بننے والے تھے، لیکن تاریخوں کے مسئلے کی وجہ سے وہ اس فلم کا حصہ نہیں بن سکے۔