جدید اسمارٹ فون خریدنا ہوا آسان! اب ریڈمی کے مقبول اسمارٹ فونز حاصل کریں بغیر کسی اضافی سود کے، آسان اقساط میں – وہ بھی مفت تحفے کے ساتھ! جی ہاں بینک الفلاح نے شاؤمی کے تعاون سے ایک شاندار آفر متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین ریڈمی اسمارٹ فونز کو اسمارٹ بائے اسکیم کے تحت آسان اقساط میں صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ اس محدود مدت کی پیشکش کے تحت ہر اہل خریداری پر ایک مفت تحفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
ریڈمی کے مختلف ماڈلز دستیاب
یہ آفر ریڈمی کے مختلف اسمارٹ فون ماڈلز پر دستیاب ہے جن میں ابتدائی سے لے کر اعلیٰ درمیانے درجے کے فونز شامل ہیں۔ ریڈمی A2، ریڈمی نوٹ 13، اور ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس 5G جیسے مقبول ماڈلز اس اسکیم کا حصہ ہیں۔ جن کی قیمتیں 26,999 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔
چینی اسمارٹ فون کمپنی روزگار کے بے شمار مواقع لارہی ہے، رپورٹ
اقساط کی مدت اور شرائط
صارفین اپنے پسندیدہ فونز 3، 6، یا 9 ماہ کی قسطوں میں صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ خریداری کر سکتے ہیں۔ تاہم، 12، 18، 24، اور 36 ماہ کی قسطوں پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔
اقساط کی لچکدار مدت سے صارفین اپنی مالی حیثیت کے مطابق پلان منتخب کر سکتے ہیں۔
24 ماہ کی مدت پر اقساط صرف 1,251 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نوٹ کرلیں کہ ہر منصوبے پر 2.5 فیصد پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔
ہر اہل خریداری پر ایک مفت تحفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ تحفے کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے، لیکن پروموشنل مواد میں پورٹ ایبل اسمارٹ اسپیکرز جیسے لوازمات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
کیا اب اسمارٹ فونز ہڈیوں کی چوٹ کی صحت یاب ہونے کی پیش گوئی کر سکتے ہیں؟
شرائط و ضوابط
یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جبکہ پروڈکٹس کی بکنگ آن لائن یا کسٹمر سروس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
کس طرح بک کریں؟
دلچسپی رکھنے والے صارفین بینک الفلاح کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرکے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اور بینک الفلاح کی ہیلپ لائن سروس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔