پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے فلم ”لو گرو“ کی تشہیرکے دوران شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر شاندار جواب دے کر لاجواب کردیا۔
ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”لو گرو“ کی عالمی سطح پر بھرپور تشہیر کر رہی ہیں۔ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے اور شائقین بے چینی سے ان کی بڑی اسکرین پر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔
لندن واقعہ میں ماہرہ خان کو ہراساں کرنے والا کون ہے؟ نئی ویڈیو میں پتہ چل گیا
اس سلسلے میں ماہرہ حال ہی میں دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، مبارکباد کے سیشنز میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
دبئی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران ماہرہ خان سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور پاک-بھارت فلمی صنعتوں کے درمیان فرق کے بارے میں سوال کیا گیا۔
’ایک گھونٹ 23 ہزار روپے کا‘، گلوکار کی لندن کے سب سے مہنگے ریسٹورنٹ میں کافی کی چسکیاں
رپورٹر نے سوال کیا،
”آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اور بالی ووڈ میں شاندار تجربہ حاصل کیا، ’لو گرو‘ کو بھی خوبصورتی سے شوٹ کیا گیا، کیا اب ہم ایک ہی معیار پر پہنچ چکے ہیں؟“
اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے نہایت ذہانت اور وقار سے جواب دیا۔
نادیہ افگن کو فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں ، اداکارہ کا انکشاف
انہوں نے کہا، وہ کہانی اب کافی پرانی ہو چکی ہے، آپ کو مجھ سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بارے میں پوچھنا چاہیے تھا۔ مولا جٹ کی پروڈکشن کا معیار برصغیر میں بے مثال تھا۔ یہ فلم کسی بھی بین الاقوامی فلم کی طرح شاندار تھی۔
انہوں نے مزید کہا، جہاں تک ٹیکنالوجی کا تعلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ کسی موازنہ کی ضرورت ہے، اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہیے۔
ماہرہ خان کی اس بات کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے جذباتی اور نازک موضوع کو نہایت مہذب انداز میں سنبھالا اور پاکستانی فلمی صنعت پر فخر کا اظہار کیا۔
ماہرہ کی فلم ”لو گرو“ میں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی شائقین میں جوش پیدا کر چکا ہے، اور فلم کی عید پر ریلیز سے بڑی کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔