امریکہ کی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو فلوریڈا سے واپسی کے دوران طیارے میں ایک بچے پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ واقعہ میموریل ڈے کے موقع پر اورلینڈو سینفورڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
چین میں انسان نما روبوٹس کا شاندار باکسنگ مقابلہ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا سنگ میل
پولیس رپورٹ کے مطابق، 46 سالہ کرسٹی کریمپٹن نے مبینہ طور پر اس وقت بچے کو مارا جب اس نے انہیں ”موٹی“ اور ”مس پِگی“ کہہ کر مذاق اُڑایا۔
کریمپٹن نے غصے میں آ کر بچے کو تھپڑ مارا اور اس کا سر جہاز کی کھڑکی سے دے مارا۔
پالتو کتے نے ایک ماہ کے بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا، والدین سوتے رہ گئے
پرواز میں موجود مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے بچے کو صرف ڈانٹا نہیں بلکہ اس پر ہاتھ اٹھایا، جسے وہ ”بدسلوکی“ قرار دیتے ہیں۔ ایک مسافر نے کہا: ”یہ تربیت نہیں، صریحاً بدسلوکی تھی۔“
کرسٹی کریمپٹن کا کہنا ہے کہ بچہ پورے سفر کے دوران بدتمیزی کر رہا تھا۔ انہوں نے اسے سزا کے طور پر موبائل فون واپس لے لیا، جس پر بچے نے ان کا بازو دھکیل دیا۔
پارک میں جھولا خراب، پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے تمام جتن بیکار
خاتون کے مطابق، اسی ردِعمل میں انہوں نے بچے کو مارا۔ تاہم، پولیس نے دونوں کے درمیان تعلق کی وضاحت نہیں کی کہ آیا وہ بچہ ان کا اپنا تھا یا نہیں۔
واقعے کے بعد خاتون کو چائلڈ ابیوز (بچے پر تشدد) کے الزام میں گرفتار کر کے سیمینول کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا گیا، جہاں سے انہیں 10,000 امریکی ڈالر کے ضمانتی مچلکے پر رہا کر دیا گیا۔